موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ مَنْ لَمْ يَذْكُرْ الْوُضُوءَ إِلَّا عِنْدَ الْحَدَثِ)
حکم : صحیح
305 . حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ، عَنْ عِكْرِمَةِ، أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَنْتَظِرَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي، فَإِنْ رَأَتْ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ تَوَضَّأَتْ وَصَلَّتْ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: طہارت کے مسائل
باب: ان لوگوں کی دلیل جو (مستحاضہ کوعلاوہ خون کے) کسی حدث کے لاحق ہونے...
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
305. جناب عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام حبیبہ بنت جحش ؓ کو استحاضہ شروع ہو گیا تو نبی کریم ﷺ نے اسے حکم دیا ”اپنے ایام حیض (کے ختم ہونے) کا انتظار کرے۔ پھر غسل کرے اور نماز پڑھنا شروع کر دے۔ اگر (خون کے علاوہ) کوئی حدث محسوس کرے تو وضو کرے اور نماز پڑھے۔“