قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3173 .   حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا تَبِعْتُمْ الْجَنَازَةَ فَلَا تَجْلِسُوا حَتَّى تُوضَعَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ الثَّوْرِيُّ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ فِيهِ حَتَّى تُوضَعَ بِالْأَرْضِ وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ سُهَيْلٍ قَالَ حَتَّى تُوضَعَ فِي اللَّحْدِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسُفْيَانُ أَحْفَظُ مِنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ

سنن ابو داؤد:

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: میت کے لیے کھڑے ہونے کا مسئلہ

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3173.   سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم جنازے کے ساتھ جاؤ تو جب تک اسے نیچے نہ رکھ دیا جائے، مت بیٹھو۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں اس حدیث کو (سفیان) ثوری نے بواسطہ سہیل، اس کے والد سے اور اس نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا ہے۔ اور اس میں کہا: ”حتیٰ کہ اسے زمین پر رکھ دیا جائے۔“ جبکہ ابومعاویہ نے سہیل سے روایت کرتے ہوئے کہا: حتیٰ کہ اسے لحد میں رکھ دیا جائے۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ سفیان (ثوری) ابومعاویہ کی نسبت زیادہ حافظ تھے۔