قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3174 .   حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ حَدَّثَنَا أَبُو عَمْرٍو عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِقْسَمٍ حَدَّثَنِي جَابِرٌ قَالَ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذْ مَرَّتْ بِنَا جَنَازَةٌ فَقَامَ لَهَا فَلَمَّا ذَهَبْنَا لِنَحْمِلَ إِذَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّمَا هِيَ جَنَازَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ إِنَّ الْمَوْتَ فَزَعٌ فَإِذَا رَأَيْتُمْ جَنَازَةً فَقُومُوا

سنن ابو داؤد:

کتاب: جنازے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: میت کے لیے کھڑے ہونے کا مسئلہ

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3174.   سیدنا جابر ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھے کہ ہمارے پاس سے ایک جنازہ گزرا، آپ ﷺ اس کے لیے کھڑے ہو گئے۔ جب ہم نے اس کو کندھا دینا چاہا تو معلوم ہوا کہ یہ یہودی کا جنازہ ہے۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ یہودی کا جنازہ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ موت ایک المناک حادثہ ہے، جب تم کوئی جنازہ دیکھو تو اس کے لیے کھڑے ہو جایا کرو۔“