قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابٌ كَمْ الصَّاعُ فِي الْكَفَّارَةِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

3279 .   حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ قَرَأْتُ عَلَى أَنَسِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبٍ بِنْتِ ذُؤَيْبِ بْنِ قَيْسٍ الْمُزَنِيَّةِ وَكَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْهُمْ مِنْ أَسْلَمَ ثُمَّ كَانَتْ تَحْتَ ابْنِ أَخٍ لِصَفِيَّةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ حَرْمَلَةَ فَوَهَبَتْ لَنَا أُمُّ حَبِيبٍ صَاعًا حَدَّثَتْنَا عَنْ ابْنِ أَخِي صَفِيَّةَ عَنْ صَفِيَّةَ أَنَّهُ صَاعُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَسٌ فَجَرَّبْتُهُ أَوْ قَالَ فَحَزَرْتُهُ فَوَجَدْتُهُ مُدَّيْنِ وَنِصْفًا بِمُدِّ هِشَامٍ

سنن ابو داؤد:

کتاب: قسم کھانے اور نذر کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: کفارہ میں کون سا صاع معتبر ہے

)
  تمہید باب

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3279.   جناب عبدالرحمٰن بن حرملہ ‘ ام حبیب بنت ذؤیب بن قیس مزنیہ سے روایت کرتے ہیں اور یہ ام حبیب پہلے بنو اسلم کے ایک شخص کی زوجیت میں تھیں ۔ بعد ازاں ام المؤمنین سیدہ صفیہ‬ ؓ ک‬ے بھتیجے کے نکاح میں آئیں ۔ ابن حرملہ نے کہا : ام حبیب نے ہمیں ایک پیمانہ صاع ہدیہ دیا اور بتایا کہ اس کے شوہر ( ام المؤمنین صفیہ‬ ؓ ک‬ے بھتیجے ) نے سیدہ صفیہ‬ ؓ س‬ے نقل کیا کہ یہ صاع نبی کریم ﷺ کا تھا ۔ ( راوی حدیث ) جناب انس بن عیاض کہتے ہیں کہ پھر میں نے اس صاع کو ماپا تو ( اس دور کے اموی پیمانے ) ہشام بن عبدالملک بن مروان کے پیمانے کے مطابق اڑھائی مد کے برابر پایا ۔