قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ (بَابٌ فِيمَنْ نَذَرَ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ)

حکم : حسن 

3321. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ فِي قِصَّتِهِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي إِلَى اللَّهِ, أَنْ أَخْرُجَ مِنْ مَالِي كُلِّهِ إِلَى اللَّهِ وَإِلَى رَسُولِهِ صَدَقَةً؟ قَالَ: >لَا<، قُلْتُ: فَنِصْفُهُ؟ قَالَ: >لَا< قُلْتُ: فَثُلُثُهُ؟، قَالَ: >نَعَمْ<، قُلْتُ: فَإِنِّي سَأُمْسِكُ سَهْمِي مِنْ خَيْبَرَ.

مترجم:

3321.

جناب عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن کعب اپنے والد سے وہ دادا اسے اپنے قصے میں روایت کرتے ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میری توبہ کا اللہ کے لیے شکرانہ یہ ہے کہ میں اپنا سب مال اللہ اور اس کے رسول کے لیے صدقہ کر دوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے کہا: آدھا مال۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: تہائی مال۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو میں نے کہا: میں اپنا خیبر والا حصہ رکھ لیتا ہوں۔