موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْبُيُوعِ (بَابٌ فِي قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ الْمِكْيَالُ مِكْيَالُ الْمَدِينَةِ)
حکم : صحیح
3340 . حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ حَنْظَلَةَ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَزْنُ وَزْنُ أَهْلِ مَكَّةَ وَالْمِكْيَالُ مِكْيَالُ أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَكَذَا رَوَاهُ الْفِرْيَابِيُّ وَأَبُو أَحْمَدَ عَنْ سُفْيَانَ وَافَقَهُمَا فِي الْمَتْنِ و قَالَ أَبُو أَحْمَدَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَكَانَ ابْنِ عُمَرَ وَرَوَاهُ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ حَنْظَلَةَ قَالَ وَزْنُ الْمَدِينَةِ وَمِكْيَالُ مَكَّةَ قَالَ أَبُو دَاوُد وَاخْتُلِفَ فِي الْمَتْنِ فِي حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا
سنن ابو داؤد:
کتاب: خرید و فروخت کے احکام و مسائل
باب: نبی کریم ﷺ کا فرمان ہے کہ ناپنے کا پیمانہ ( اہل ) مدینہ کا معتبر ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
3340. سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وزن اہل مکہ کا معتبر ہے اور مکیال (ناپنے کا پیمانہ) اہل مدینہ کا۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: فریابی اور ابواحمد نے بھی سفیان سے ایسے ہی روایت کیا ہے، ابن دکین نے ان دونوں کی متن میں موافقت کی ہے (نہ کہ سند میں) ابواحمد نے سیدنا ابن عمر ؓ کی بجائے سیدنا ابن عباس ؓ کا نام لیا ہے۔ ولید بن مسلم نے حنظلہ سے روایت کی تو کہا: وزن اہل مدینہ کا معتبر ہے اور مکیال اہل مکہ کا۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں: مالک بن دینار کی اس بارے میں حدیث جو بواسطہ عطاء نبی کریم ﷺ سے مروی ہے، اس کے متن میں اختلاف کیا گیا ہے۔