قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ الْإِجَارَةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ الْغِشِّ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3452 .   حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا، فَسَأَلَهُ: >كَيْفَ تَبِيعُ؟<، فَأَخْبَرَهُ، فَأُوحِيَ إِلَيْهِ أَنْ أَدْخِلْ يَدَكَ فِيهِ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ، فَإِذَا هُوَ مَبْلُولٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: اجارے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: دھوکا دینا اور ملاوٹ کرنا حرام ہے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3452.   سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو غلہ بیچ رہا تھا۔ آپ ﷺ نے اس سے پوچھا کیسے بیچ رہے ہو؟ اس نے بتا دیا۔ پھر آپ ﷺ پر وحی کی گئی کہ اپنا ہاتھ اس غلے میں ڈالیے۔ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس میں ڈالا تو اسے گیلا پایا۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو دھوکا دیتا ہے وہ ہم میں سے نہیں۔“