قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: معلق مرسل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي الدَّاذِيِّ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3689 .   قَالَ أَبُو دَاوُد حَدَّثَنَا شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ وَاسِطٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ سَمِعْتُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ وَسُئِلَ عَنْ الدَّاذِيِّ فَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَشْرَبَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي الْخَمْرَ يُسَمُّونَهَا بِغَيْرِ اسْمِهَا قَالَ أَبُو دَاوُد و قَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ الدَّاذِيُّ شَرَابُ الْفَاسِقِينَ

سنن ابو داؤد:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: بادہ قسم کی شراب کا حکم

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3689.   جناب ابومنصور حارث بن منصور کہتے ہیں کہ میں نے جناب سفیان ثوری ؓ سے سنا جبکہ ان سے بادہ کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پیئں گے اور اس کا نام کچھ اور رکھ لیں گے۔“ امام ابوداؤد ؓ نے فرمایا کہ سفیان ثوری ؓ نے کہا کہ بادہ فاسق لوگوں کا مشروب ہے۔