قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي الْأَوْعِيَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

3700 .   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ، عَنْ أَبِي عَيَّاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَوْعِيَةَ: الدُّبَّاءَ، وَالْحَنْتَمَ، وَالْمُزَفَّتَ، وَالنَّقِيرَ، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: إِنَّهُ لَا ظُرُوفَ لَنَا، فَقَالَ: >اشْرَبُوا مَا حَلَّ<.

سنن ابو داؤد:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: شراب کے برتنوں کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3700.   سیدنا عبداللہ بن عمرو ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ نے برتنوں کا ذکر فرمایا۔ یعنی کدو کا برتن (تونبہ)، روغن ملا ہوا سبز برتن، روغن زفت لگا ہوا برتن اور لکڑی کھود کر بنایا جانے والا برتن، تو ایک اعرابی نے کہا: (ان کے علاوہ) ہمارے پاس اور کوئی برتن ہی نہیں ہوتے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”(تو پھر صرف) وہی پیو جو حلال ہو۔“ (یعنی محض برتن سے کوئی چیز حلال یا حرام نہیں ہوتی مشروب کے حرام نہ ہونے کی صورت میں ان برتنوں کو استعمال کر سکتے ہو)۔