قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابٌ فِي الْخَلِيطَيْنِ)

حکم : ضعیف الإسناد

ترجمۃ الباب:

3706.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُمَارَةَ حَدَّثَتْنِي رَيْطَةُ عَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ أَبِي مَرْيَمَ قَالَتْ سَأَلْتُ أُمَّ سَلَمَةَ مَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْهُ قَالَتْ كَانَ يَنْهَانَا أَنْ نَعْجُمَ النَّوَى طَبْخًا أَوْ نَخْلِطَ الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ

سنن ابو داؤد:

کتاب: مشروبات سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: دو مختلف چیزوں کو ملا کر نبیذ بنانا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

3706.   کبثہ بنت ابی مریم کہتی ہیں کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ‬ ؓ س‬ے پوچھا کہ نبی کریم ﷺ کس چیز سے منع کیا کرتے تھے؟ انہوں نے کہا: آپ ﷺ ہمیں منع کرتے تھے کہ کھجور کو اس قدر پکائیں کہ اس کی گٹھلی ہی ختم ہو جائے یا کشمش اور کھجور کو ملانے سے منع کرتے تھے۔