تشریح:
فائدہ: شیطان اور اس کے چیلے چانٹے نظر نہیں آتے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ (ۗ إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَوْنَهُمْ ۗ) (الأعراف:27) بے شک شیطان اور اس کا لشکر تمھیں ایسے مقام سے دیکھتا ہے جہاں سے تم انہیں نہیں دیکھ سکتے۔ اور ان کے حملے انتہائی مخفی شدید۔ اور مسلسل ہیں۔ ان سے بچائو کا یقینی طریقہ اللہ کا نام لینا ہے۔