قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْعِتْقِ (بَابٌ فِي ثَوَابِ الْعِتْقِ)

حکم : ضعيف

ترجمة الباب:

3964 .   حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّمْلِيُّ حَدَّثَنَا ضَمْرَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ عَنْ الْغَرِيفِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ أَتَيْنَا وَاثِلَةَ بْنَ الْأَسْقَعِ فَقُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا حَدِيثًا لَيْسَ فِيهِ زِيَادَةٌ وَلَا نُقْصَانٌ فَغَضِبَ وَقَالَ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَقْرَأُ وَمُصْحَفُهُ مُعَلَّقٌ فِي بَيْتِهِ فَيَزِيدُ وَيَنْقُصُ قُلْنَا إِنَّمَا أَرَدْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَاحِبٍ لَنَا أَوْجَبَ يَعْنِي النَّارَ بِالْقَتْلِ فَقَالَ أَعْتِقُوا عَنْهُ يُعْتِقْ اللَّهُ بِكُلِّ عُضْوٍ مِنْهُ عُضْوًا مِنْهُ مِنْ النَّارِ

سنن ابو داؤد:

کتاب: غلاموں کی آزادی سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: غلام آزاد کرنے کا ثواب

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

3964.   غریف بن دیلمی کہتے ہیں کہ ہم سیدنا واثلہ بن اسقع ؓ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے کہا: ہمیں حدیث بیان کیجئیے جس میں کوئی کمی بیشی نہ ہو، تو وہ غصے ہو گئے اور کہنے لگے: بلاشبہ تم میں کئی ایسے ہیں جو قرآن کی قراءت کرتے ہیں اور اس میں کمی بیشی کر جاتے ہیں، حالانکہ قرآن اس کے اپنے گھر میں لٹکا ہوا ہوتا ہے؟ ہم نے کہا: ہمارا مقصد ہے کہ ایسی حدیث بیان فرمائیں جو آپ نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے۔ انہوں نے کہا: ہم اپنے ایک آدمی کے سلسلے میں نبی کریم ﷺ کے پاس حاضر ہوئے جو قتل کی وجہ سے جہنم کا مستحق ہو چکا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی طرف سے غلام آزاد کر دو، اللہ عزوجل اس کے ہر ہر عضو کے بدلے اس کا ایک ایک عضو آگ سے آزاد فرما دے گا۔“