موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابٌ فِي أُهُبِ الْمَيْتَةِ)
حکم : صحیح
4125 . حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ وَمُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَا حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ جَوْنِ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْمُحَبَّقِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ أَتَى عَلَى بَيْتٍ فَإِذَا قِرْبَةٌ مُعَلَّقَةٌ فَسَأَلَ الْمَاءَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا مَيْتَةٌ فَقَالَ دِبَاغُهَا طُهُورُهَا
سنن ابو داؤد:
کتاب: لباس سے متعلق احکام و مسائل
باب: مردہ جانوروں کی کھال کا بیان
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4125. سیدنا سلمہ بن محبق ؓ سے روایت ہے کہ غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اللہ ﷺ ایک گھر میں آئے تو ایک مشکیزہ لٹکے دیکھا۔ تو آپ ﷺ نے پانی طلب فرمایا، تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ مشکیزہ مردار (جانور کے چمڑے کا) ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کو رنگ دیا جانا اس کی پاکیزگی ہے۔“