موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ (بَابُ فِي النَّهْيِ عَنْ السَّعْيِ فِي الْفِتْنَةِ)
حکم : صحیح
4257 . حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ خَالِدٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا مُفَضِّلٌ، عَنْ عَيَّاشٍ، عَنْ بُكَيْرٍ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَشْجَعِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ سَعْدَ ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فِي هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! أَرَأَيْتَ إِنْ دَخَلَ عَلَيَّ بَيْتِي، وَبَسَطَ يَدَهُ لِيَقْتُلَنِي؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كُنْ كَابْنَيْ آدَمَ، وَتَلَا يَزِيدُ {لَئِنْ بَسَطْتَ إِلَيَّ يَدَكَ...}[المائدة: 27], الْآيَةَ.
سنن ابو داؤد:
کتاب: فتنوں اور جنگوں کا بیان
باب: فتنے میں سرگرم ہونا حرام ہے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
4257. سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ نبی کریم ﷺ سے اس حدیث میں بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فرمائیے کہ اگر کوئی فتنہ پرور میرے گھر میں داخل ہو جائے اور مجھے قتل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھائے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا آدم ؑ کے (اس) بیٹے کی مانند ہو جانا۔ یزید بن خالد نے یہ آیت پڑھی {لَئِنْ بَسَطْتَ إِلَيَّ يَدَكَ...} ”اگر تو نے میرے قتل کے لیے ہاتھ بڑھایا تو میں تجھے قتل کرنے کے لیے اپنا ہاتھ تیری طرف نہیں بڑھاؤں گا، بیشک میں اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں۔“