قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ الْحَدِّ فِي الْخَمْرِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

4481.   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ:حَدَّثَنَا يَحْيَى،عَنِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنِ الدَّانَاجِ، عَنْ حُضَيْنِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: جَلَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ وَأَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ، وَكَمَّلَهَا عُمَرُ ثَمَانِينَ, وَكُلٌّ سُنَّةٌ. قَالَ أَبُو دَاوُد: و قَالَ الْأَصْمَعِيُّ: وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّيْ قَارَّهَا: وَلِّ شَدِيدَهَا مَنْ تَوَلَّى هَيِّنَهَا. قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا كَانَ سَيِّدَ قَوْمِهِ, حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ: أَبُو سَاسَانَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: شراب نوشی کی حد کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

4481.   حضین بن منذر، سیدنا علی ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ شراب کی حد میں رسول اللہ ﷺ اور سیدنا ابوبکر ؓ نے چالیس ضربیں ماریں اور سیدنا عمر ؓ نے ان کو اسی (80) سے پورا کیا، اور سب ہی سنت ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ اصمعی نے «ول حارها الخ» کا مفہوم یہ بیان کیا کہ اس معاملے کی سختی اور شدت اسی کے سپرد ہونی چاہیئے جو اس کی نرمی اور راحت سے مستفید ہوتا ہے۔ امام ابوداؤد ؓ کہتے ہیں کہ حضین بن منذر ابوساسان اپنی قوم کا سردار تھا۔