قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابٌ إِذَا تَتَابَعَ فِي شُرْبِ الْخَمْرِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4488 .   حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ, قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ خَالِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ عُقَيْلٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَزْهَرِ، أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَارِبٍ وَهُوَ بِحُنَيْنٍ، فَحَثَى فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ، فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ وَمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، حَتَّى قَالَ لَهُمُ: >ارْفَعُوا<. فَرَفَعُوا, فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَلَدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلَدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ, صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ خِلَافَتِهِ، ثُمَّ جَلَدَ عُثْمَانُ الْحَدَّيْنِ كِلَيْهِمَا- ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ-، ثُمَّ أَثْبَتَ مُعَاوِيَةُ الْحَدَّ ثَمَانِينَ.

سنن ابو داؤد:

کتاب: حدود اور تعزیرات کا بیان

 

تمہید کتاب  (

باب: جو شخص باربار شراب پیے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

4488.   جناب عبداللہ بن عبدالرحمٰن بن ازہر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک شرابی لایا گیا جبکہ آپ ﷺ حنین میں تھے تو آپ ﷺ نے اس کے منہ پر مٹی ماری۔ پھر آپ نے اپنے صحابہ سے فرمایا تو انہوں نے اس کو جوتوں سے اور جو ان کے ہاتھ میں تھا اس سے مارا، حتیٰ کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بس کرو۔“ تو وہ رک گئے۔ پھر رسول اللہ ﷺ کی وفات ہو گئی تو سیدنا ابوبکر ؓ نے شراب پینے پر چالیس ضربیں لگائیں۔ پھر سیدنا عمر ؓ نے بھی اپنے ابتدائی دور میں چالیس ضربیں ہی لگائیں اور آخری دور میں اسی لگانے لگے۔ پھر سیدنا عثمان ؓ نے دونوں طرح عمل کیا، اسی بھی اور چالیس بھی۔ پھر سیدنا معاویہ ؓ نے یہ حد اسی (80) دروں پر پختہ کر دی۔