الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 22 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 22 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الوَكَالَةِ (بَابُ الوَكَالَةِ فِي الحُدُودِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2316. حَدَّثَنَا ابْنُ سَلَّامٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ جِيءَ بِالنُّعَيْمَانِ أَوْ ابْنِ النُّعَيْمَانِ شَارِبًا فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ فِي الْبَيْتِ أَنْ يَضْرِبُوا قَالَ فَكُنْتُ أَنَا فِيمَنْ ضَرَبَهُ فَضَرَبْنَاهُ بِالنِّعَالِ وَالْجَرِيدِ... صحیح بخاری : کتاب: وکالت کے مسائل کا بیان (باب : حد لگانے کے لیے کسی کو وکیل کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 2316. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حضرت نعیمان یا ابن نعیمان ؓ کو اس حالت میں لایا گیا کہ اس نے شراب پی رکھی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے گھر کے اندر موجود تھے انھیں حکم دیا کہ وہ اسے ماریں۔ (حضرت عقبہ ؓ کہتے ہیں کہ) میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنھوں نے اسے مارا، چنانچہ ہم نے اسے جوتوں اور کھجور کی شاخوں (چھڑیوں) سے مارا تھا۔ ... الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي ضَرْبِ شَارِبِ الخَمْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6773.01. ح حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : شراب پینے والوں کو مارنے کے بیان میں ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6773.01. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے شراب نوشی کرنے پر کھجور کی شاخوں اور جوتوں سے مارنے کا حکم دیا تھا اور حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے (شرابی کو) چالیس کوڑے مارے تھے۔ الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ مَنْ أَمَرَ بِضَرْبِ الحَدِّ فِي البَيْتِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6774. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ جِيءَ بِالنُّعَيْمَانِ أَوْ بِابْنِ النُّعَيْمَانِ شَارِبًا فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ كَانَ بِالْبَيْتِ أَنْ يَضْرِبُوهُ قَالَ فَضَرَبُوهُ فَكُنْتُ أَنَا فِيمَنْ ضَرَبَهُ بِالنِّعَالِ... صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : جس نے گھر میں حد مارنے کا حکم دیا ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6774. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نعیمان کو نشے کی حالت میں لایا گیا تو نبی ﷺ نے گھر میں موجود لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس کو ماریں،چنانچہ لوگوں نے اسے مارا۔ میں بھی ان لوگوں میں شامل تھا جنہوں نے اسے جوتوں سے مارا تھا۔ الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ الضَّرْبِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6775. حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِنُعَيْمَانَ أَوْ بِابْنِ نُعَيْمَانَ وَهُوَ سَكْرَانُ فَشَقَّ عَلَيْهِ وَأَمَرَ مَنْ فِي الْبَيْتِ أَنْ يَضْرِبُوهُ فَضَرَبُوهُ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ وَكُنْتُ فِيمَنْ ضَرَبَهُ... صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : شراب میں چھڑی اور جوتے سے مارنا ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6775. حضرت عقبہ بن حارث ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کی خدمت میں نعیمان یا اس کے بیٹے کو حاضر کیا گیا جبکہ وہ شراب کے نشے میں دھت تھا۔ آپ ﷺ کو یہ حالت بہت ناگوار گزری تو آپ نے گھر میں موجود لوگوں کو حکم دیا کہ وہ اس کو ماریں چنانچہ انہوں نے کھجور کی چھڑیوں اور جوتوں سے اس کو مارا۔ میں بھی ان لوگوں میں تھا جنہوں نے اسے مارا تھا۔ ... الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ الضَّرْبِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6776. حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا هِشَامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ قَالَ جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَمْرِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : شراب میں چھڑی اور جوتے سے مارنا ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6776. حضرت انس ؓ سے روایت ہے،انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے شراب نوشی پر چھڑی اور جوتوں سے مارا اور حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے چالیس کوڑے لگوائے تھے۔ الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ الضَّرْبِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6777. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ قَالَ اضْرِبُوهُ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِهِ وَالضَّارِبُ بِنَعْلِهِ وَالضَّارِبُ بِثَوْبِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ أَخْزَاكَ اللَّهُ قَالَ لَا تَقُولُوا هَكَذَا لَا تُعِينُوا عَلَيْهِ الشَّيْطَانَ... صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : شراب میں چھڑی اور جوتے سے مارنا ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6777. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص کو لایا گیا جس نے ابھی ابھی شراب نوشی کی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے مارو“ حضرت ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں: ہم میں سے بعض نے اسے مکوں سے مارا۔ کچھ نے جوتوں اور کچھ نے کپڑوں سے اس کی مرمت کی۔ جب وہ جانے لگا تو کسی نے کہا: اللہ تجھے رسوا کرے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا مت کہو اور اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو۔“ ... الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ الضَّرْبِ بِالْجَرِيدِ وَالنِّعَالِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6779. حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْجُعَيْدِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُصَيْفَةَ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ كُنَّا نُؤْتَى بِالشَّارِبِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِمْرَةِ أَبِي بَكْرٍ وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ فَنَقُومُ إِلَيْهِ بِأَيْدِينَا وَنِعَالِنَا وَأَرْدِيَتِنَا حَتَّى كَانَ آخِرُ إِمْرَةِ عُمَرَ فَجَلَدَ أَرْبَعِينَ حَتَّى إِذَا عَتَوْا وَفَسَقُوا جَلَدَ ثَمَانِينَ... صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : شراب میں چھڑی اور جوتے سے مارنا ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6779. حضرت سائب بن یزید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے عہد مبارک میں حضرت ابو بکر ؓ کے دور خلافت اور حضرت عمر ؓ کے ابتدائی دور حکومت میں شراب پینے والے کو ہمارے پاس لایا جاتا تو ہم اسے اپنے ہاتھوں، جوتوں اور کپڑوں سے مارتے تھے۔ آخری دور خلافت میں شراب پینے والوں کو چالیس کوڑے لگوائے۔ پھر جب لوگوں نے مزید سر کشی اور فسق وفجور کرنے لگے تو عمر ؓ نے اسیّ (80) کوڑے مارے۔ ... الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الحُدُودِ (بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنْ لَعْنِ شَارِبِ الخَمْرِ، و...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6781. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ حَدَّثَنَا ابْنُ الْهَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَكْرَانَ فَأَمَرَ بِضَرْبِهِ فَمِنَّا مَنْ يَضْرِبُهُ بِيَدِهِ وَمِنَّا مَنْ يَضْرِبُهُ بِنَعْلِهِ وَمِنَّا مَنْ يَضْرِبُهُ بِثَوْبِهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ رَجُلٌ مَا لَهُ أَخْزَاهُ اللَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَكُونُوا عَوْنَ الشَّيْطَانِ عَلَى أَخِيكُمْ... صحیح بخاری : کتاب: حد اور سزاؤں کے بیان میں (باب : شراب پینے والا اسلام سے نکل نہیں جاتا نہ اس پر لعنت کرنی چاہئے ۔ ) مترجم: BukhariWriterName 6781. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص نشے کی حالت میں لایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے مارنے کا حکم دیا، چنانچہ ہم میں کچھ لوگوں نے اسے جوتے مارے جبکہ کچھ لوگوں نے کپڑوں (کو بٹ دے کر ان) سے اس کی مرمت کی۔ جب وہ چلا گیا تو ایک شخص نے کہا: اسے کیا ہو گیا ہے اللہ تعالٰی اس کو رسوا کرے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم اپنے بھائی کے خلاف شیطان کے مددگار نہ بنو۔“ ... الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 9 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ حَدِّ الْخَمْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1706. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ قَتَادَةَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ، فَجَلَدَهُ بِجَرِيدَتَيْنِ نَحْوَ أَرْبَعِينَ»، قَالَ: وَفَعَلَهُ أَبُو بَكْرٍ، فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ اسْتَشَارَ النَّاسَ، فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: أَخَفَّ الْحُدُودِ ثَمَانِينَ، «فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ... صحیح مسلم : کتاب: حدود کا بیان (باب: شراب کی حد ) مترجم: MuslimWriterName 1706. محمد بن جعفر نے ہمیں حدیث سنائی، کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے قتادہ سے سنا، وہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک آدمی کو لایا گیا جس نے شراب پی تھی، تو آپﷺ نے اسے کھجور کی دو ٹہنیوں سے تقریبا چالیس ضربیں لگائیں۔ کہا: حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالی عنہ نے بھی ایسا ہی کیا، جب حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا زمانہ آیا، انہوں نے لوگوں سے مشورہ لیا تو حضرت عبدالرحمٰن رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: حدود میں سب سے ہلکی حد اسی کوڑے ہے، چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اسی کا حکم صادر کر دیا۔ ... الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ حَدِّ الْخَمْرِ) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 1706.01. وحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسًا، يَقُولُ: أُتِيَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ صحیح مسلم : کتاب: حدود کا بیان (باب: شراب کی حد ) مترجم: MuslimWriterName 1706.01. خالد بن حارث نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک آدمی لایا گیا ۔۔۔ پھر اسی طرح بیان کیا- الموضوع: ضرب شارب الخمر بالجريد والنعال (الجنايات) موضوع: شراب نوش کو چھڑیوں اور جوتوں سے مارنا (جرائم و عقوبات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 22 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 22