Abu-Daud:
Chapter On Sleep
(Chapter: Regarding tribalism)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
5120.
سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم مدلجی ؓ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ دیا اور فرمایا: ”تم میں بہتر وہ شخص ہے جو اپنے قبیلے کا دفاع کرے بشرطیکہ گناہ کی بات نہ ہو۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کی ایوب بن سوید ضعیف ہے۔
تشریح:
یہ ر وایت سنداضعیف ہے۔ تاہم گناہ اور ظلم کے کام میں اپنی قوم کا معاون بننا حرام ہے۔ اور یہی وہ تعصب ہے جس کی ممانعت آئی ہے۔ بلکہ صریح حکم ہے کہ (ۘوَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ) (المائدة۔2) نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اورزیادتی کے کاموں میں باہم تعاون مت کرو۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
سراقہ بن مالک بن جعشم مدلجی ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطاب فرمایا تو کہا: ”تم میں بہتر وہ شخص ہے، جو اپنے خاندان کا دفاع کرے، جب تک کہ وہ (اس دفاع سے) کسی گناہ کا ارتکاب نہ کر رہا ہو۔“ ابوداؤد کہتے ہیں: ایوب بن سوید ضعیف ہیں۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated Suraqah ibn Malik ibn Ju'sham al-Mudlaji (RA): The Apostle of Allah (ﷺ) gave us an address and said: The best of you is the one who defends his tribe, so long as he commits no sin.