قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ النَّومِ (بَابُ كَيْفَ الِاسْتِئْذَانُ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5179.   حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ رِبْعِيٍّ، عَنْ رَجُلٍ مَنْ بَنِي عَامِرٍ أَنَّهُ اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَاهُ قَالَ فَسَمِعْتُهُ فَقُلْتُ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ.

سنن ابو داؤد:

كتاب: سونے سے متعلق احکام ومسائل 

  (

باب: اجازت کیسے لی جائے ؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

5179.   عبیداللہ بن معاذ نے اپنے والد سے بیان کیا، انہوں نے شعبہ سے، انہوں نے منصور سے، انہوں نے ربعی سے، اور وہ بنو عامر کے ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ اس نے نبی کریم ﷺ سے اجازت طلب کی اور مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی روایت کیا۔ کہا کہ میں نے آپ کی بات سن لی تو میں نے کہا: ”السلام علیکم“ کیا میں اندر آ سکتا ہوں۔