قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولي

سنن أبي داؤد: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابٌ فِي قُبْلَةِ الرَّجُلِ وَلَدَهُ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

5218 .   حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ الْأَقْرَعَ بْنَ حَابِسٍ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُقَبِّلُ حُسَيْنًا فَقَالَ إِنَّ لِي عَشَرَةً مِنْ الْوَلَدِ مَا فَعَلْتُ هَذَا بِوَاحِدٍ مِنْهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَا يَرْحَمُ لَا يُرْحَمُ

سنن ابو داؤد:

کتاب: السلام علیکم کہنے کے آداب 

  (

باب: باپ کا اپنے بیٹے کو بوسہ دینا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

5218.   سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ اقرع بن حابس ؓ نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ سیدنا حسین ؓ کو بوسہ دے رہے تھے۔ تو اس نے کہا: تحقیق میرے دس بچے ہیں اور میں نے کسی کے ساتھ ایسے نہیں کیا۔ (کسی کو کبھی بوسہ نہیں دیا) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“