قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ إِلَى الْمَسْجِدِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

568.   حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ائْذَنُوا لِلنِّسَاءِ إِلَى الْمَسَاجِدِ بِاللَّيْلِ<. فَقَالَ ابْنٌ لَهُ: وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ فَيَتَّخِذْنَهُ دَغَلًا! وَاللَّهِ لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ! قَالَ: فَسَبَّهُ وَغَضِبَ، وَقَالَ: أَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ائْذَنُوا لَهُنَّ<، وَتَقُولُ: لَا نَأْذَنُ لَهُنَّ؟!

سنن ابو داؤد:

کتاب: نماز کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: عورتوں کا مساجد میں جانا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

568.   جناب مجاہد نے کہا کہ سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”عورتوں کو رات کے وقت مساجد میں جانے کی خاطر اجازت دے دیا کرو۔“ اس پر ان کے ایک صاحبزادے نے ان سے کہا: قسم اللہ کی! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔ وہ اسے (باہر نکلنے کا) ایک بہانہ بنا لیں گی۔ قسم اللہ کی! ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔ تو سیدنا عبداللہ بن عمر ؓ نے اسے بہت سخت سست کہا اور ناراض ہو گئے۔ کہا کہ میں تمہیں بتا رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ”ان کو اجازت دو۔“ اور تم کہتے ہو کہ ہم انہیں اجازت نہیں دیں گے۔