Abu-Daud:
Prayer (Kitab Al-Salat)
(Chapter: Pious And Wicked People As Imam)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
594.
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فرض نماز ہر مسلمان کے پیچھے واجب ہے خواہ نیک ہو یا بد، اگرچہ وہ کبائر کا مرتکب ہو۔“
تشریح:
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔ البتہ اگر کبھی اتفا قاً ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنی پڑ جائے تو نماز ہو جائے گی بشرط یہ ہے کہ موحد مسلمان ہو۔ قاعدہ یہ ہے کہ جس کی اپنی نماز صحیح ہے اس کی امامت بھی صحیح ہے۔ تاریخ بخاری میں ہے عبد الکریم کہتے ہیں۔ کہ میں نے دس اصحاب محمد رضوان اللہ عنہم اجمعین کو پایا جو ظالم حکام کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے۔ کتاب الصلاوۃ کے ہی گزشتہ باب 10۔ إذا أخر الإمام الصلاة عن الوقت میں بیان ہوا کہ رسول اللہ نے فرمایا! تیرا کیا حال ہوگا جب تم پر ایسے حکام ہوں گے۔ جو نماز کو بے وقت کر کے پڑھیں گے۔ یا فرمایا نمازوں کو ان کے اوقاتوں سے مار دیں گے۔ کہا تو آپﷺ کیا فرماتے ہیں۔؟ آپ ﷺ نے فرمایا! نماز اپنے وقت پر پڑھنا اگر ان کے ساتھ پائو تو ان کے ساتھ بھی پڑھ لینا یہ تمہارے لئے نفل ہوگی۔ اس حدیث میں آپ نے ان ظالموں کے پیچھے نماز کی اجازت دی ہے۔ اور بتایا کہ یہ نفل ہوگی۔ (صحیح مسلم۔حدیث 648۔سنن أبي داود۔ حدیث: 431) رہا کسی انسان کا بد عقیدہ ہونا۔ اگر کوئی امام ایسا ہو جو اعلانیہ شرک اکبر کا مرتکب ہوتا ہو۔ یعنی غیر اللہ کی ندا اور غیر اللہ سے استغاثہ وغیرہ کو مباح جانتا ہو۔ تو اس کے پیچھے نماز کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ اگر کہیں کوئی اضطراری صورت پیش آجائے۔ تو اعادہ ضروری ہوگا۔ لیکن اگر کوئی پوشیدہ طور پر ایسے عقائد رکھتا ہو۔ تو ہم اس کی کرید کے مکلف نہیں ہیں۔ ان کے پیچھےنماز درست ہے۔ فقہی اختلافات وترجیحات قابل برداشت ہیں۔ اگر کوئی عدم اعتدال کا مرتکب ہو اور جلدی جلدی نماز پڑھاتا ہو۔ کہ ارکان کی ادائیگی مشکل ہوتی ہو تو اس سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کی مثال ظالم حکام کی سی ہے۔ اور اس کا حل ذکر ہوچکا ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده ضعيف؛ لانقطاعه. قال المنذري: هذا منقطع، مكحول لم يسمع من أبي هريرة . وكذا قال الدارقطني والبيهقي وغيرهم. وقال أبو أحمد الحاكم: حديث منكر . وقال العقيلي والدارقطني: ليس في هذا المتن إسناد يثبت ) . إسناده: حدثنا أحمد بن صالح: ثنا ابن وهب: حدثني معاوية بن صالح عن العلاء بن الحارث عن مكحول.
قلت: وهذا إسناد ضعيف، رجاله ثقات رجال الصحيح ؛ لكنه منقطع بين مكحول وأبي هريرة. قال المنذري في مختصره (رقم 2422) : هذا منقطع؛ مكحول لم يسمع من أبي هريرة . وكذا قال غيره كما يأتي؛ وهوأمر متفق عليه بينهم. والحديث أخرجه المصنف في الجهاد ... بهذا الإسناد أتم منه؛ وسيأتي إن شاء الله تعالى (رقم 438) . ومن طريقه: أخرجه البيهقي (3/121) . وأخرجه الدارقطني (ص 185) من طريق أخرى عن ابن وهب... به، وقال: مكحول لم يسمع من أبي هريرة، ومن دونه ثقات . وأخرجه (ص 184) من طريق أخرى عن مكحول... به. وله عنده (ص 184) طريق أخرى عن أبى هريرة: أخرجه عن عبد الله بن محمد بن يحيى بن عروة عن هشام بن عروة عن أبي صالح السّمان عنه... به نحوه؛ ولفظه: سيليكم بعدي ولاة، فيليكم البر بِبِرِّه، والفاجر بفجوره، فاسمعوا لهم وأطيعوا فيما وافق الحق، وصلوا وراءهم، فإن أحسنوا فلكم ولهم، وإن أساؤوا فلكم وعليهم . وهو عند ابن حبان في الضعفاء (من هذا الوجه- كما في التلخيص (4/331) للحافظ-، وقال: وعبد اللّه متروك . وفي الباب عن علي بن أبي طالب، وواثلة بن الأسقع، وعبد اللّه بن مسعود، وأبي الدرداء، وابن عمر: أخرجها كلها الدا قطنيُ (ص 184- 185) ، ثم قال: وليس فيها شيء يثبت . وقال الحافظ: طرقه كلها واهية جداً . قال العقيلي: ليس في هذا المتن إسناد يثبت . ونقل ابن الجوزي عن أحمد: أنه سئل عنه؟ فقال: ما سمعنا بهذا . وللبيهقي في هذا الباب أحاديث كلها ضعيفة غاية الضعف، وأصح ما فيه حديث مكحول عن أبي هريرة- على إرساله-. وقال أبو أحمد الحاكم: هذا حديث منكر . ونقل ابن التركماني عن البيهقي، أنه قال في المعرفة : إسناده صحيح؛ إلا أن فيه إرسالا بين مكحول وأبي هريرة .
قلت: ومن رام تحقيق الكلام على طرق الحديث، والوقوف على عللها، وأقوال العلماء فيها مفصلا؛ فليراجعها في نصب الراية (2/26- 29) ، وكتابي إرواء الغليل (527) .
’’نماز‘‘ مسلمانوں کے ہاں اللہ عزوجل کی عبادت کا ایک مخصوص انداز ہے اس میں قیام رکوع‘سجدہ‘ اور تشہد میں متعین ذکر اور دعائیں پڑھی جاتی ہیں اس کی ابتدا کلمہ ’’اللہ اکبر‘‘ سے اور انتہا ’’السلام علیکم ور حمۃ اللہ‘‘ سے ہوتی ہے تمام امتوں میں اللہ کی عبادت کے جو طور طریقے رائج تھے یا ابھی تک موجود ہیں ان سب میں سے ہم مسلمانوں کی نماز ‘انتہائی عمدہ خوبصورت اور کامل عبادت ہے ۔بندے کی بندگی کا عجزہ اور رب ذوالجلال کی عظمت کا جو اظہار اس طریق عبادت میں ہے ‘کسی اور میں دکھائی نہیں دیتا۔ اسلام میں بھی اس کے مقابلے کی اور کوئی عباد نہیں ہے یہ ایک ایساستون ہے جس پر دین کی پوری عمارت کڑی ہوتی ہے ‘ اگر یہ گر جائے تو پوری عمار گر جاتی ہے سب سے پہلے اسی عباد کا حکم دیا گیا اور شب معراج میں اللہ عزوجل نے اپنے رسول کو بلا واسطہ براہ راست خطاب سے اس کا حکم دیا اور پھر جبرئیل امین نے نبئ کریم ﷺ کو دوبار امامت کرائی اور اس کی تمام تر جزئیات سے آپ کو عملاً آگاہ فرمایا اور آپ نے بھی جس تفصیل سے نماز کے احکام و آداب بیان کیے ہیں کسی اور عبادت کے اس طرح بیان نہیں کیے۔قیامت کے روز بھی سب سے پہلے نماز ہی کا حساب ہو گا جس کی نماز درست اور صحیح نکلی اس کے باقی اعمال بھی صحیح ہو جائیں گے اور اگر یہی خراب نکلی تو باقی اعمال بھی برباد ہو جائیں گے رسول اللہ ﷺ اپنی ساری زندگی نماز کی تعلیم و تا کید فرماتے رہے حتی کہ دنیا سے کوچ کے آخری لمحات میں بھی ’’نماز ‘نماز‘‘ کی وصیت آپ کی زبان مبارک پر تھی آپ نے امت کو متنبہ فرمایا کہ اسلام ایک ایک کڑی کر ک ٹوٹتا اور کھلتا چلا جائے گا ‘ جب ایک کڑی ٹوٹے گی تو لوگ دوسری میں مبتلا ہو جائیں گے اور سب سے آخر میں نماز بھی چھوٹ جائے گی ۔۔(موارد الظمآ ن : 1/401‘حدیث 257 الی زوائد ابن حبان)
قرآن مجید کی سیکڑوں آیات اس کی فرضیت اور اہمیت بیان کرتی ہیں سفر ‘حضر‘صحت‘مرض ‘امن اور خوف ‘ہر حال میں نماز فرض ہے اور اس کے آداب بیان کیے گئے ہیں نماز میں کوتاہی کر نے والو کے متعلق قرآن مجید اور احادیث میں بڑی سخت وعید سنائی گئی ہیں۔
امام ابوداود نے اس کتاب میں نماز کے مسائل بڑی تفصیل سے بیان فرمائے ہیں۔
سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فرض نماز ہر مسلمان کے پیچھے واجب ہے خواہ نیک ہو یا بد، اگرچہ وہ کبائر کا مرتکب ہو۔“
حدیث حاشیہ:
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔ البتہ اگر کبھی اتفا قاً ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنی پڑ جائے تو نماز ہو جائے گی بشرط یہ ہے کہ موحد مسلمان ہو۔ قاعدہ یہ ہے کہ جس کی اپنی نماز صحیح ہے اس کی امامت بھی صحیح ہے۔ تاریخ بخاری میں ہے عبد الکریم کہتے ہیں۔ کہ میں نے دس اصحاب محمد رضوان اللہ عنہم اجمعین کو پایا جو ظالم حکام کے پیچھے نمازیں پڑھتے تھے۔ کتاب الصلاوۃ کے ہی گزشتہ باب 10۔ إذا أخر الإمام الصلاة عن الوقت میں بیان ہوا کہ رسول اللہ نے فرمایا! تیرا کیا حال ہوگا جب تم پر ایسے حکام ہوں گے۔ جو نماز کو بے وقت کر کے پڑھیں گے۔ یا فرمایا نمازوں کو ان کے اوقاتوں سے مار دیں گے۔ کہا تو آپﷺ کیا فرماتے ہیں۔؟ آپ ﷺ نے فرمایا! نماز اپنے وقت پر پڑھنا اگر ان کے ساتھ پائو تو ان کے ساتھ بھی پڑھ لینا یہ تمہارے لئے نفل ہوگی۔ اس حدیث میں آپ نے ان ظالموں کے پیچھے نماز کی اجازت دی ہے۔ اور بتایا کہ یہ نفل ہوگی۔ (صحیح مسلم۔حدیث 648۔سنن أبي داود۔ حدیث: 431) رہا کسی انسان کا بد عقیدہ ہونا۔ اگر کوئی امام ایسا ہو جو اعلانیہ شرک اکبر کا مرتکب ہوتا ہو۔ یعنی غیر اللہ کی ندا اور غیر اللہ سے استغاثہ وغیرہ کو مباح جانتا ہو۔ تو اس کے پیچھے نماز کے کوئی معنی نہیں ہیں۔ اگر کہیں کوئی اضطراری صورت پیش آجائے۔ تو اعادہ ضروری ہوگا۔ لیکن اگر کوئی پوشیدہ طور پر ایسے عقائد رکھتا ہو۔ تو ہم اس کی کرید کے مکلف نہیں ہیں۔ ان کے پیچھےنماز درست ہے۔ فقہی اختلافات وترجیحات قابل برداشت ہیں۔ اگر کوئی عدم اعتدال کا مرتکب ہو اور جلدی جلدی نماز پڑھاتا ہو۔ کہ ارکان کی ادائیگی مشکل ہوتی ہو تو اس سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کی مثال ظالم حکام کی سی ہے۔ اور اس کا حل ذکر ہوچکا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”فرض نماز ہر مسلمان کے پیچھے واجب ہے چاہے وہ نیک ہو یا بد اگرچہ وہ کبائر کا مرتکب ہو۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah (RA) reported the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) as saying: The obligatory prayer is essential behind every Muslim, pious or impious, even if he has committed sins.