تشریح:
: ایسی چٹائی جوکھجور کےپتوں سےبنائی گئ ہو کہ انسان اس پر صرف بیٹھ سکے یا اس پر چہرہ اور ہاتھ رکھے جا سکیں اسے (خمرۃ) کہتے ہیں۔ اگر یہ انسان کی قامت کے برابر ہوتو اسے (حصیرۃ) کہتے ہیں۔ درج ذیل احادیث سے استدلال یہ ہے کہ سجدے کی حالت میں پیشانی کا براہ راست زمین یا مٹی پرلگنا ضروری نہیں۔