موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی
سنن أبي داؤد: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْحَصِيرِ)
حکم : صحیح
658 . حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ سَعِيدٍ الذَّارِعُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَزُورُ أُمَّ سُلَيْمٍ فَتُدْرِكُهُ الصَّلَاةُ أَحْيَانًا فَيُصَلِّي عَلَى بِسَاطٍ لَنَا وَهُوَ حَصِيرٌ نَنْضَحُهُ بِالْمَاءِ
سنن ابو داؤد:
کتاب: نماز کے احکام ومسائل
باب: بڑی چٹائی پر نماز پڑھنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
658. سیدنا انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدہ ام سلیم ؓ کی ملاقات کے لیے جایا کرتے تھے تو بعض اوقات ان کے ہاں نماز کا وقت بھی ہو جاتا۔ پس آپ ﷺ ہماری ایک چٹائی پر نماز پڑھا کرتے تھے، وہ اس چٹائی پر پانی چھڑک دیا کرتی تھیں۔