Abu-Daud:
The Chapter Related To The Sutrah
(Chapter: What May Be Used As A Sutrah By The Praying Person)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
685.
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم اپنے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز رکھ لو تو تمہیں کوئی نقصان نہیں کہ کون تمہارے آگے سے گزرتا ہے ۔ “
تشریح:
معلوم ہواکہ سترہ نہ رکھنے سےنمازی کونقصان ہوتا ہے۔یعنی اس کے خشوع خضوع اوراجر میں کمی ہوتی ہے یاکم از کم اتباع امر کی تقصیر کانقصان توواضح ہے اور یہ سترہ کم از کم فٹ یا ڈیڑھ فٹ کے درمیان کوئی چیزہونی چاہیے ۔
سیدنا طلحہ بن عبیداللہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” جب تم اپنے سامنے پالان کی پچھلی لکڑی کے برابر کوئی چیز رکھ لو تو تمہیں کوئی نقصان نہیں کہ کون تمہارے آگے سے گزرتا ہے ۔ “
حدیث حاشیہ:
معلوم ہواکہ سترہ نہ رکھنے سےنمازی کونقصان ہوتا ہے۔یعنی اس کے خشوع خضوع اوراجر میں کمی ہوتی ہے یاکم از کم اتباع امر کی تقصیر کانقصان توواضح ہے اور یہ سترہ کم از کم فٹ یا ڈیڑھ فٹ کے درمیان کوئی چیزہونی چاہیے ۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
طلحہ بن عبیداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ” جب تم نے ( اونٹ کے ) کجاوہ کی پچھلی لکڑی کے مثل کوئی چیز اپنے سامنے رکھ لی تو پھر تمہارے سامنے سے کسی کا گزرنا تمہیں نقصان نہیں پہنچائے گا “ ۔
حدیث حاشیہ:
نمازی کو بحالت نماز ایسی جگہ کھڑے ہونا چاہیے جہاں اس کے آگے سے کسی کے گزرنے کا احتمال نہ ہو۔ جگہ اگر کھلی ہو تو کوئی مناسب چیز اسے اپنے سامنے رکھ لینی چاہیے جو گزرنے والوں کے لیے آڑ اور اس کے نماز میں ہونے کی علامت ہو۔ اسے اصطلاحاً سترہ کہتے ہیں۔ یہ بھی ایک تاکیدی سنت ہے۔ نمازی اور سترے کے درمیان فاصلہ تقریباً تین ہاتھ کا ہو، اس سے زیادہ فاصلے پر موجود کوئی چیز یا آڑ مثلاً دیوار یا ستون وغیرہ شرعاً سترہ نہیں کہلاتے، لہذا سترے کے قریب کھڑا ہونا ہی مسنون عمل ہے۔ معلوم ہوا کہ سترہ نہ رکھنے سے نمازی کو نقصان ہوتا ہے۔ یعنی اس کے خشوع خضوع اور اجر میں کمی ہوتی ہے اور یہ سترہ کم از کم فٹ یا ڈیڑھ فٹ کے درمیان کوئی چیز ہونی چاہیے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Talhah b. 'Ubaid Allah (RA) reported the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) as saying:
When you place in front of you something such as the back of a saddle, then there is no harm if someone passes in front of you (i.e. the other side of it).