قسم الحديث (القائل): مقطوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ أَبْوَابِ السُّتْرَةِ (بَابُ الْخَطِّ إِذَا لَمْ يَجِدْ عَصًا)

حکم : صحیح مقطوع

ترجمة الباب:

691 .   حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ قَالَ رَأَيْتُ شَرِيكًا صَلَّى بِنَا فِي جَنَازَةٍ الْعَصْرَ فَوَضَعَ قَلَنْسُوَتَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ يَعْنِي فِي فَرِيضَةٍ حَضَرَتْ

سنن ابو داؤد:

کتاب: سترے کے احکام ومسائل 

  (

باب: اگر سترہ کے لیے لاٹھی نہ ملے‘ تو خط کھیچنے کا مسئلہ

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)

691.   جناب سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے شریک (شریک بن عبداللہ بن ابی نمر، یا شریک بن عبداللہ نخعی کوفی) کو دیکھا کہ انہوں نے ہمیں ایک جنازہ کے اجتماع میں عصر کی نماز پڑھائی تو اپنے سامنے اپنی ٹوپی رکھ لی۔ یعنی ایک فریضہ میں جس کا وقت ہو چکا تھا۔