باب: نماز میں رفع الیدین کا بیان(یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا)
)
Abu-Daud:
The Chapter Related To The Beginning Of The Prayer
(Chapter: Raising The Hands In The Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
727.
جناب عاصم بن کلیب نے اسی سند سے اس کا ہم معنی بیان کیا اور اس میں (تفصیل سے) کہا کہ پھر اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں ہاتھ کی پشت پر رکھا یوں کہ وہ پہنچے اور کلائی پر بھی آ گیا- اس روایت میں مزید کہا کہ میں اس کے بعد سخت سردی کے موسم میں بھی آپ کے ہاں آیا۔ میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ بہت کپڑے اوڑھے ہوئے تھے- ان کے ہاتھ (رفع یدین کرتے ہوئے) کپڑوں کے نیچے سے حرکت کرتے تھے۔
تشریح:
(1) حضرت وائل بن حجر سن 9 ہجری میں مسلمان ہوئے ہیں۔ یہ اگلے سال سردی کےموسم میں دربارہ تشریف لا ئے۔ یہ نبی ﷺ کی زندگی کا آخری جاڑا تھا اور اس موقع پر بھی نبی ﷺ اور صحابہ کرام کورفع الیدین کرتے دیکھا۔ (2) قیام میں ہاتھ باندھنے کی کیفیت میں ہاتھ کے اوپر ہاتھ رکھنا یا اسے پگڑ لینا دونوں جائز ہیں۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
عاصم بن کلیب نے اس سند سے بھی اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے، اس میں یہ ہے کہ پھر آپ ﷺ نے اپنا داہنا ہاتھ بائیں ہتھیلی کی پشت پہنچے اور کلائی پر رکھا، اس میں یہ بھی ہے کہ پھر میں سخت سردی کے زمانہ میں آیا تو میں نے لوگوں کو بہت زیادہ کپڑے پہنے ہوئے دیکھا، ان کے ہاتھ کپڑوں کے اندر ہلتے تھے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
The above tradition has been transmitted by ‘Asim b. Kulaib through a different chain of narrators and to the same effect. This version has: “He then placed his right hand on the back of his left palm and his wrist and forearm.” This also adds: “I then came back afterwards in a season when it was severe cold. I saw the people putting on heavy clothes moving their hands under the clothes (i.e. raised their hands before and after bowing)”.