Abu-Daud:
The Chapter Related To The Beginning Of The Prayer
(Chapter: Prostating On The Nose)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
911.
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو دیکھا گیا کہ آپ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی تو آپ ﷺ کی پیشانی اور ناک کے بانسے پر کیچڑ کا نشان تھا۔ ابوعلی لؤلؤی کہتے ہیں کہ امام ابوداؤد ؓ نے جب چوتھی بار اپنی یہ کتاب تلامذہ پر پڑھی تو اس میں یہ حدیث نہ تھی۔
تشریح:
امام ابو داؤد سے سنن ابودائود روایت کرنے والے معروف محدث چار ہیں۔ جن تک علماء محدثین کی اسانید پہنچتی ہیں۔ 1۔ابوعلی محمد بن احمد بن عمرو اللولووی البصری۔ 2۔ابو بکر بن محمد بن عبد الرزاق التمار البصری المعروف بہ ابن داسہ۔ 3۔ابو سعید احمد بن محمد بن زیاد بن بشر المعروف بہ ابن الاعرابی۔ 4۔ابو عیسیٰ اسحاق بن موسیٰ بن سعید الرملی۔ وراق ابی دائود۔ لولوی کا نسخہ مشرق میں اورابن داسہ کا نسخہ مغرب میں مشہور ہوا ہے۔ (الحطة في ذکر الصحاح الستة) ان نسخوں میں کہیں کہیں باہم اختلاف ہیں۔
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده صحيح، ومضى بإسناد على شرط الشيخين (833) ، وقدأخرجاهإسناده: حدثنا مُؤَمل بن الفضل: ثنا عيسى عن معمر عن يحيى بن أبي كثيرعن أبي سلمة عن أبي سعيد الخدري.قال أبو علي: هذا الحديث لم يقرأه أبو داود في العرضة الرابعة .
قلت: ولعل ذلك لأنه تقدم في باب السجود على الأنف والجبهة رقم(833) .وهذا إسناد صحيح، رجاله ثقات رجال مسلم؛ غير مؤمل بن الفضل، وهو ثقة.وعيسى: هو ابن يونس بن أبي إسحاق السَّبِيعِيُ.والحديث أخرجه الشيخان وغيرهما عن يحيى بن أبي كثير، كما سبق ذكره هناك.
سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو دیکھا گیا کہ آپ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی تو آپ ﷺ کی پیشانی اور ناک کے بانسے پر کیچڑ کا نشان تھا۔ ابوعلی لؤلؤی کہتے ہیں کہ امام ابوداؤد ؓ نے جب چوتھی بار اپنی یہ کتاب تلامذہ پر پڑھی تو اس میں یہ حدیث نہ تھی۔
حدیث حاشیہ:
امام ابو داؤد سے سنن ابودائود روایت کرنے والے معروف محدث چار ہیں۔ جن تک علماء محدثین کی اسانید پہنچتی ہیں۔ 1۔ابوعلی محمد بن احمد بن عمرو اللولووی البصری۔ 2۔ابو بکر بن محمد بن عبد الرزاق التمار البصری المعروف بہ ابن داسہ۔ 3۔ابو سعید احمد بن محمد بن زیاد بن بشر المعروف بہ ابن الاعرابی۔ 4۔ابو عیسیٰ اسحاق بن موسیٰ بن سعید الرملی۔ وراق ابی دائود۔ لولوی کا نسخہ مشرق میں اورابن داسہ کا نسخہ مغرب میں مشہور ہوا ہے۔ (الحطة في ذکر الصحاح الستة) ان نسخوں میں کہیں کہیں باہم اختلاف ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، جس سے آپ کی پیشانی اور ناک پر مٹی کے نشانات دیکھے گئے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Sa’id al-Khudri (RA) said: The mark of earth was seen on the forehead and nose of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم) who had led the people I prayer. Abu 'Ali said: Abu Dawud رحمۃ اللہ علیہ did not recite this tradition when he recited his collection (of Sunan) for the fourth time.