الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الأَذَانِ (بَابُ رَفْعِ البَصَرِ إِلَى السَّمَاءِ فِي الصَّلا...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 750. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي صَلاَتِهِمْ»، فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ، حَتَّى قَالَ: «لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ»... صحیح بخاری : کتاب: اذان کے مسائل کے بیان میں (باب: نماز میں آسمان کی طرف نظراٹھانا کیسا ہے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 750. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگوں کو کیا ہوا وہ نماز میں نگاہیں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟‘‘ پھر آپ نے اس کے متعلق بڑی سختی سے فرمایا: ’’لوگوں کو اس سے باز آنا چاہئے یا پھر ان کی بینائی کو اچک لیا جائے گا۔‘‘ ... الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 2 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 428. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَأَبُو كُرَيْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي الصَّلَاةِ، أَوْ لَا تَرْجِعُ إِلَيْهِمْ»... صحیح مسلم : کتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 428. حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’جو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں وہ ہر صورت (اپنی اس حرکت سے) باز آ جائیں ورنہ (ہو سکتا ہے ان کی نظر) ان کی طرف نہ لوٹے (سلب کر لی جائے۔)‘‘ الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 3 صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّم...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 429. حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ، وَعَمْرُو بْنُ سَوَّادٍ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ رَفْعِهِمْ أَبْصَارَهُمْ عِنْدَ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ إِلَى السَّمَاءِ، أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ»... صحیح مسلم : کتاب: نماز کے احکام ومسائل (باب: نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت ) مترجم: MuslimWriterName 429. حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’لوگ نماز میں دعا کے وقت اپنی نظریں آسمان کی طرف بلند کرنے سے لازماً باز آ جائیں یا (پھر ایسا ہو سکتا ہے کہ) ان کی نظریں اچک لی جائیں۔‘‘ الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 4 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ السُّجُودِ عَلَى الْأَنْفِ) حکم: صحیح 911. حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عِيسَى عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رُئِيَ عَلَى جَبْهَتِهِ وَعَلَى أَرْنَبَتِهِ أَثَرُ طِينٍ مِنْ صَلَاةٍ صَلَّاهَا بِالنَّاسِ قَالَ أَبُو عَلِيٍّ هَذَا الْحَدِيثُ لَمْ يَقْرَأْهُ أَبُو دَاوُدَ فِي الْعَرْضَةِ الرَّابِعَةِ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: ناک پر سجدہ کرنا ) مترجم: DaudWriterName 911. سیدنا ابو سعید خدری ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو دیکھا گیا کہ آپ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی تو آپ ﷺ کی پیشانی اور ناک کے بانسے پر کیچڑ کا نشان تھا۔ ابوعلی لؤلؤی کہتے ہیں کہ امام ابوداؤد ؓ نے جب چوتھی بار اپنی یہ کتاب تلامذہ پر پڑھی تو اس میں یہ حدیث نہ تھی۔ الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 5 سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ النَّظَرِ فِي الصَّلَاةِ) حکم: صحیح 912. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ وَهَذَا حَدِيثُهُ وَهُوَ أَتَمُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ الطَّائِيِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ عُثْمَانُ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَأَى فِيهِ نَاسًا يُصَلُّونَ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ إِلَى السَّمَاءِ ثُمَّ اتَّفَقَا فَقَالَ لَيَنْتَهِيَنَّ رِجَالٌ يَشْخَصُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي الصَّلَاةِ أَوْلَا تَرْجِعُ إِلَيْهِمْ أَبْصَارُهُمْ... سنن ابو داؤد : کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل (باب: نماز میں نظر اٹھانے کا مسئلہ ) مترجم: DaudWriterName 912. سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تشریف لائے اور دیکھا کہ کچھ لوگ نماز پڑھ رہے ہیں اور اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے ہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یا تو لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آ جائیں یا ان کی نظریں ان کی طرف واپس نہیں لوٹیں گی۔“ ... الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 6 سنن النسائي: كِتَابُ السَّهْوِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّم...) حکم: صحیح 1193. أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَشُعَيْبُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ فِي صَلَاتِهِمْ فَاشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ حَتَّى قَالَ لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ... سنن نسائی : کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: نمازمیں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت ) مترجم: NisaiWriterName 1193. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے، کچھ لوگ نماز میں اپنی نظریں آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں۔“ پھر آپ نے اس کے بارے میں سخت الفاظ ارشاد فرمائے، حتیٰ کہ فرمایا: ”لوگ اس کام سے باز آ جائیں ورنہ ان کی نظریں اچک لی جائیں گی۔“ الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 7 سنن النسائي: كِتَابُ السَّهْوِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّم...) حکم: صحیح 1194. أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ عَنْ يُونُسَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الصَّلَاةِ فَلَا يَرْفَعْ بَصَرَهُ إِلَى السَّمَاءِ أَنْ يُلْتَمَعَ بَصَرُهُ... سنن نسائی : کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: نمازمیں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت ) مترجم: NisaiWriterName 1194. حضرت عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ایک صحابی نے مجھ سے بیان کیا کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کوئی شخص نماز میں ہو تو اپنی نظر آسمان کی طرف نہ اٹھائے (کہیں ایسا نہ ہو) کہ وہ اچک لی جائے۔“ الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 8 سنن النسائي: كِتَابُ السَّهْوِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ رَفْعِ الْبَصَرِ إِلَى السَّم...) حکم: صحیح 1276. أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ عَنْ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيَنْتَهِيَنَّ أَقْوَامٌ عَنْ رَفْعِ أَبْصَارِهِمْ عِنْدَ الدُّعَاءِ فِي الصَّلَاةِ إِلَى السَّمَاءِ أَوْ لَتُخْطَفَنَّ أَبْصَارُهُمْ... سنن نسائی : کتاب: نماز میں بھول جانے کے متعلق احکام و مسائل (باب: نماز میں دعا کےوقت آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت ) مترجم: NisaiWriterName 1276. حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگ نماز کے دوران میں دعا کے وقت آسمان کی طرف نظریں اٹھانے سے باز آ جائیں ورنہ ان کی نظریں اچک لی جائیں گی۔“ الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ الْخُشُوعِ فِي الصَّلَاةِ) حکم: صحیح 1043. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى عَنْ يُونُسَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَرْفَعُوا أَبْصَارَكُمْ إِلَى السَّمَاءِ أَنْ تَلْتَمِعَ يَعْنِي فِي الصَّلَاةِ سنن ابن ماجہ : کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: نماز میں خشوع کا ہونا ) مترجم: MajahWriterName 1043. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’آسمان کی طرف نظریں نہ اٹھاؤ، مبادا اچک لی جائیں۔ ‘‘یعنی نماز میں اوپر نظر نہ اٹھاؤ۔ الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ الْخُشُوعِ فِي الصَّلَاةِ) حکم: صحیح 1044. حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا بِأَصْحَابِهِ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ أَقْبَلَ عَلَى الْقَوْمِ بِوَجْهِهِ فَقَالَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَرْفَعُونَ أَبْصَارَهُمْ إِلَى السَّمَاءِ حَتَّى اشْتَدَّ قَوْلُهُ فِي ذَلِكَ لَيَنْتَهُنَّ عَنْ ذَلِكَ أَوْ لَيَخْطَفَنَّ اللَّهُ أَبْصَارَهُمْ... سنن ابن ماجہ : کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ (باب: نماز میں خشوع کا ہونا ) مترجم: MajahWriterName 1044. حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: ایک دن رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام کو نماز پڑھائی جب نماز سے فارغ ہوئے تو چہرہ مبارک نمازیوں کی طرف کیا اور فرمایا: ’’لوگوں کو کیا ہوگیا ہے کہ آسمان کی طرف نظریں اٹھاتے ہیں؟‘‘ پھر نبی ﷺ نے اس بارے میں سخت الفاظ فرمائے: ’’انہیں اس حرکت سے باز آ جانا چاہیے ورنہ اللہ ضرور ان کی بینائی سلب فرما لے گا۔‘‘ ... الموضوع: رفع المصلي بصره إلى السماء (العبادات) موضوع: نمازی کا نظریں آسمان کی طرف اٹھانا (عبادات) مجموع الصفحات: 2 - مجموع أحاديث: 12 کل صفحات: 2 - کل احا دیث: 12