Abu-Daud:
The Chapter Related To The Beginning Of The Prayer
(Chapter: The Prayer Of The One Sitting Down)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
951.
سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” کھڑے ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے کی نسبت افضل ہے ۔ اور بیٹھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کے مقابلے میں آدھی ہوتی ہے ۔ اور لیٹ کر پڑھنے والے کی نماز بیٹھ کر پڑھنے والے کی نسبت آدھی ہوتی ہے ۔ “
تشریح:
1۔اگر کوئی بیمار یا ضعیف کھڑا نہیں ہوسکتا۔تو و ہ بیٹھ کر پڑھنے سے ان شاء اللہ پورا اجر پائے گا۔2۔طاقت کے ہوتے ہوئے بغیر کسی عذرکے فرض نماز بیٹھ کریا لیٹ کر پڑھنا قطعاً ناجائز ہے۔(عون المعبود)االبتہ نفلی نماز بغیر عذر کے بیٹھ کر پڑھنے سے آدھا اجر کم ہوجاتا ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح على شرط البخاري. وقد أخرجه في صحيحه . وقال الترمذي: حسن صحيح ) . إسناده: حدثنا مسدد: ثنا يحيى عن حسين المُعَلِّم عن عبد الله بن بُرَيْدة عن عمران بن حصين. قلت: وهذا إسناد صحيح على شرط البخاري؛ وقد أخرجه كما يأتي. والحديث أخرجه أحمد (4/435) : ثنا يحيى بن سعيد... به. وأخرجه البيهقي (2/491) من طريق أخرى عن مسدد... به. وأخرجه هو، والبخاري (2/42) ، والنسائي (1/245) ، والترمذي (2/207/371) ، وابن نصر في قيام الليل (ص 83) ، والدارقطني (ص 162) ، وأحمد (4/433 و 342) من طرق أخرى عن حسين المعلم... به. وقال الترمذي: حديث حسن صحيح . وأخرجه أحمد (6/62) من رواية إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد عن عائشة... مرفوعاً نحوه. وسنده حسن.
سیدنا عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا ” کھڑے ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے کی نسبت افضل ہے ۔ اور بیٹھنے والے کی نماز کھڑے ہو کر پڑھنے والے کے مقابلے میں آدھی ہوتی ہے ۔ اور لیٹ کر پڑھنے والے کی نماز بیٹھ کر پڑھنے والے کی نسبت آدھی ہوتی ہے ۔ “
حدیث حاشیہ:
1۔اگر کوئی بیمار یا ضعیف کھڑا نہیں ہوسکتا۔تو و ہ بیٹھ کر پڑھنے سے ان شاء اللہ پورا اجر پائے گا۔2۔طاقت کے ہوتے ہوئے بغیر کسی عذرکے فرض نماز بیٹھ کریا لیٹ کر پڑھنا قطعاً ناجائز ہے۔(عون المعبود)االبتہ نفلی نماز بغیر عذر کے بیٹھ کر پڑھنے سے آدھا اجر کم ہوجاتا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عمران بن حصین ؓ کہتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم ﷺ سے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے شخص کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا : ” آدمی کا کھڑے ہو کر نماز پڑھنا بیٹھ کر نماز پڑھنے سے افضل ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے میں کھڑے ہو کر پڑھنے کے مقابلہ میں نصف ثواب ہے ۱؎ اور لیٹ کر پڑھنے میں بیٹھ کر پڑھنے کے مقابلہ میں نصف ثواب ملتا ہے “ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : اس سے تندرست آدمی نہیں بلکہ مریض مراد ہے کیونکہ انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ لوگوں کے پاس آئے جو بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر نماز پڑھ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا ثواب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کے آدھا ہے ‘‘۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
‘Abd Allah b. Buraidah said: ‘Imran b. Hussain asked the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) about the prayer a man offers in sitting condition. He replied: his prayer in standing condition is better than his prayer in sitting condition, and his prayer in sitting condition is half the prayer he offers in standing condition, and his prayer in lying condition is half the prayer he offers in sitting condition.