تشریح:
فوائدومسائل
شیطان عورتوں کو مردوں کے دل میں برائی پیدا کر نے کا سبب بناتا ہے۔ اس میں عورت قصور وار نہیں البتہ اس کا فرض ہے کہ وہ خود کو ڈھانپ کر رکھے۔ اگر ایسا نہیں کرتی تو وہ بھی قصور وار ہوگی۔ حلال کی طرف رجوع کرنے سے حرام کی جھوٹی چمک دمک ماند پڑ جاتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر پڑی تو اس موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ علم عطا کیا گیا کہ اس سے مردوں کی آزمائش ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر گئے اور اس وقت آپ کو علم عطا کیا گیا کہ یہ شیطان کے فتنے پر قابو پانے کا ذریعہ ہے۔