تشریح:
فوائدومسائل:
جانور کو وقت پر دوہنے کے بجائے زیادہ وقت کے لیے دودھ اس کے تھنوں میں روکا جائے تو دیکھنے میں یہی معلوم ہو گا کہ یہ بہت دودھ دینے والا جانور ہے۔ اگر کوئی اس طرح کا جانور خرید لاتا ہے تو حدیث کی روسے زیادہ سے زیادہ تین دنوں تک خریدارکو اختیار رہتا ہے کہ اگر وہ سمجھے کہ زیادہ دودھ ظاہر کرنے کے لیے اس جانور کا دودھ روکا گیا تھا تو وہ اسے واپس کر دے۔ اس کے ساتھ چونکہ اس نے دودھ استعمال کیا ہے، اس لیے کھجور (جو اس وقت کا وہاں کا عام کھانا تھا) کا ایک صاع بھی دے دے جو تقریباً سوا دو کلو بنتا ہے، اور اپنی قیمت واپس کر لے۔