تشریح:
فائدہ:
اس حدیث کا پچھلا حصہ روایت نہیں ہوا، اسے لیے یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ رسول اللہ ﷺ نے اس عورت کے دونوں کاموں کے بارےمیں کیا فرمایا۔ البتہ دومیان کا یہ ٹکڑا کہ ’’مستوری سب سے اچھی خوشبوہے‘‘ واضح اور مکمل ہے۔ اس ٹکڑے سے مندرجہ ذیل نکات واضح ہو جاتے ہیں:
1۔ رسول اللہ ﷺ کو کستوری کی خوشبو پسند تھی۔
2۔ اس حدیث کے ذریعے سے اور دوسری احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ پاکیزہ چیز ہے۔
3۔ پاکیزگی کو بڑھانے والی ہے۔
4۔ اس کا استعمال مستحب ہے۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کو اسی ٹکڑے کی وجہ سے روایت کیا ہے۔