قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

274. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحِ بْنِ الْمُهَاجِرِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَاءٌ فَصَبَّ عَلَيْهِ حِينَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ». وَفِي رِوَايَةِ ابْنِ رُمْحٍ: «مَكَانَ حِينَ حَتَّى».

مترجم:

274.

لیث نے یحیی بن سعید سے، انہوں نے سعد بن  ابراہیم سے، انہوں نے نافع بن جبیر سے، انہوں نے عروہ بن مغیرہ سے، انہوں نے اپنے والد مغیرہ بن شعبہ ؓ سے انہوں رسول اللہ ﷺ سے روایت کی: ’’کہ آپ ﷺ اپنی حاجت کے لیے نکلے تو مغیرہ ؓ  آپ کے پیچھے برتن لے کر آئے جس میں پانی تھا، جب آپ ﷺ  اپنی حاجت سے فارغ ہو گئے تو انہوں نے آپ (کے ہاتھوں) پر پانی ڈالا، آپ ﷺ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔‘‘ ابن رمح  کی روایت میں ’’حب‘‘ کے بجائے ’’یہاں تک کہ (آپ فار غ ہو گئے)‘‘ کے الفاظ ہیں۔