تشریح:
فائدہ:
رسول اللہ ﷺ نے انسانوں کو بندگی اور عبودیت کے مکمل آداب سے آگاہ فرمایا۔ سیدھے راستے پر چلنے والوں ہی پر رحمت کی جاتی ہے۔ جو انسان اس دھوکے میں پڑ جائے کہ اس کے اعمال اس کے لیے جنت کے ضامن ہیں تو پھر وہ اپنی بندگی کر رہا ہے نہ کہ اللہ تعالی کی، یہ سوچنا چاہئیے کہ انسان کا کون سا عمل ہے جو واقعتاً اللہ کے سامنے پیش ہونے اور قبولیت پانے کے شایان شان ہے۔ انسان کا جو بھی عمل نیک قرار پا کر قبولیت حاصل کر لیتا ہے تو یہ صرف اورصرف اللہ کی رحمت سے ہوتا ہے، ورنہ انسان کے عمل میں تو ہزار کوتاہیاں اور ہزار خامیاں ہیں۔