قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ أَجْرِ الْمُفْطِرِ فِي السَّفَرِ إِذَا تَوَلَّى الْعَمَلَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1119 .   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ مُوَرِّقٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي السَّفَرِ، فَمِنَّا الصَّائِمُ وَمِنَّا الْمُفْطِرُ، قَالَ: فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فِي يَوْمٍ حَارٍّ، أَكْثَرُنَا ظِلًّا صَاحِبُ الْكِسَاءِ، وَمِنَّا مَنْ يَتَّقِي الشَّمْسَ بِيَدِهِ، قَالَ: فَسَقَطَ الصُّوَّامُ، وَقَامَ الْمُفْطِرُونَ، فَضَرَبُوا الْأَبْنِيَةِ وَسَقَوْا الرِّكَابَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ذَهَبَ الْمُفْطِرُونَ الْيَوْمَ بِالْأَجْرِ»

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: سفر میں روزہ ترک کرنے والا جب کام کی ذمہ داری اٹھائے تو اس کا اجر

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

1119.   ابو معاویہ نے عاصم سے، انھوں نے مورِّق سے اور انھوں نے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے، ہم میں کچھ روزہ دار تھے اور کچھ روزہ نہ رکھنے والے۔ کہا: ہم نے سخت گرمی کے دن میں ایک مقام پر پڑاؤ ڈالا، ہم میں سب سے زیادہ سایے والا وہ تھا جو چادر رکھتا تھا، اور ہم میں سے کوئی ایسا نہ تھاجو اپنے ہاتھ سے سورج (کی دھوپ) سے بچاؤ کر رہا تھا  کہا: تو روزہ دار (کمزوری سے) گر گئے اور نہ رکھنے والے (کام کے لیے) کھڑے ہو گئے۔ انہوں نے خیمے لگائے اور اونٹوں کو پانی پلایا، اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ’’آج افطار کرنے والے (زیادہ) اجر و ثواب کے گئے۔‘‘