باب: نذر کی ممانعت اور یہ کسی چیز (مصیبت )کو نہیں ٹالتی
)
Muslim:
The Book of Vows
(Chapter: he Prohibition Of Vows, And Confirmation That They Do Not Avert Anything)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1640.
عبدالعزیز دراوردی نے ہمیں علاء سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’نذر نہ مانا کرو، نذر تقدیر کے معاملے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی، اس کے ذریعے سے تو بخیل سے (مال) نکلوایا جاتا ہے۔‘‘
نذر یہ ہے کہ آدمی کسی نیکی کو جو اس پر واجب نہیں ،خود اپنے لیے واجب کر لے عموماً یہ مشروط ہوتی ہے اگر میرا فلاں کام ہو گیا تو میں اتنے نوافل پڑھوں گا،یا اتنے روزے رکھوں گا بعثت سے پہلے بھی لوگ نذر مانتے تھے مثلاً کعبہ کی طرف پیدل جانے ،کعبہ میں اعتکاف کرنے،جانور وہاں لے جا کر قربان کرنے یا مطلق کسی جانور کی قربانی جیسی نذریں مانی جاتی تھیں۔ نیکی کے صحیح کاموں کی نذریں جو لوگوں نے اسلام لانے سے پہلے مانی تھیں،اسلام لانے کے بعد انھیں پورا کرنے کا حکم دیا گیا شرط عموما کسی کام کے ہو جانے ،کسی تکلیف کے رفع ہونے یا کسی خدشے سے محفوظ ہونے اور کسی اچھی خبر ملنے کے حوالے سے ہوتی ہے شوافع اس کو نذرِ لحاج کہتے ہیں۔جب شرط پوری ہو جائے تو نذر کا ایفاء(پورا کرنا) بھی ضروری ہوتا ہے ۔شرط کے بغیر بھی نذر مانی جاتی ہے اسے بہر صورت پورا کرنا ضروری ہے رسول اللہ ﷺ کا اپنا طرق کار یہ تھا کہ مشکل کے وقت دعا اور عبادت کے ذ ریعے سے اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع فرماتے تھے بعد میں ازخود سجدہ شکر کا اہتمام فرماتے ۔یہی سب سے اچھا طریقہ ہے آپﷺ نے واضح فرمایا کہ نذر کے کے ذریعے سے تقدیر نہیں بدل سکتی جبکہ اس کے بالمقابل دعا کے حوالے سے آپ نے فرمایا :لَا يَرُدُّ القَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ تقدیر کے فیصلے کو دعا ہی بدل سکتی ہے ‘‘ (جامع ترمذی،حدیث 2139) اس لیےآپ نے نذر نہ ماننے کی تلقین فرمائی اور واضح کیا کہ نذر کے ذریعے سے کسی بخیل کا مال اللہ کی راہ میں خرچ ہو جاتا ہے یا نہ کرنے والا اس طرح کوئی اچھا کام کر لیتا ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے نذر کو ممنوع قرار نہیں دیا بلکہ مانی ہوئی نذر کو ،اگراس میں اللہ کی نافرمانی نہ ہو پورا کرنے کا حکم دیا اگر کسی شخص نے ایسا کام کرنے کی نذر مانی جو گنا ہ ہے تو وہ نذر ساقط ہے ، گناہ کا کام ہر گز نہیں کرنا چاہیے۔یہ بھی اسلام کی رحمت ہے کہ اگر کوئی ایسی نذر مان لے جو اس کے اختیار میں نہیں مثلاً:کوئی ایسا کام کرنے کی نذر جو اس کی استطاعت سے باہر ہے کہ کوئی شخص ایسی چیز اللہ کی راہ میں دینے یا قربان کرنے کی نذر جو اس کی ملکیت میں ہی نہیں توایسی نذر اس سے ساقط ہو جاتی ہے اگر نذر ماننے والا ایسے کام کی نذر مانے جسے وہ مکمل طور پر تو پورا کرنے کی سکت نہیں رکھتا لیکن جزوی طور پر سکت موجود ہے ،اسے استطاعت کے مطابق پورا کرنا ضروری ہے ۔
اگر اس کی نذر جائز یا نیکی کے حوالے سے تھی اور اس نے اس نذر کو پورا نہیں کیا تو اس پر کیا کفارہ عائد ہو گا؟اس کے بارے میں اختلاف ہے بہت سے علماء کفارے کو جائز قرار نہیں دیتے بلکہ مستحب گردانتے ہیں وہ صحیح مسلم کی اس کتاب کی آخری حدیث میں کفارے کے حوالے سے جو حکم ہے اس استحباب پر محمول کرتے ہیں لیکن احتیاط یہی ہے کہ نذر پوری نہ کرنے کی صورت میں قسم توڑنے کا کفارہ دیا جائے۔حضرت عقبہ بن عامر ؓنے اپنی بہن کی نذر کے حوالے سے دو حدیث بیان کی (حدیث 4250)سنن ابي داود میں اسی روایت کے آخر میں :’’تُھدِیَ ھَدْيًا‘‘(اور قربانی کے جانور ساتھ لے جانے )کے الفاظ بھی ہیں (سنن ابي داود حديث 3296)حضرت عقبہ بن عامر کے علاوہ حضرت ابن عباس ؓ نے بھی رسول اللہ ﷺ سے یہی الفاظ روایت کیے ہیں اس لیے نذر ایفاء نہ کرنے یا ادھوری ایفاء کرنے کی صورت میں قسم والا کفارہ دینا ہی قرین احتیاط ہے۔امام شافعی مشروط نذر(نذر لحاج)کے معاملے میں کفارہ ضروری خیال کرتے ہیں۔اگر نذر غیر مشروط ہو اس کے عدم ایفاء پر کفارہ دینا ضروری ہے ، اس پر سب کا اتفاق ہے۔
عبدالعزیز دراوردی نے ہمیں علاء سے حدیث بیان کی، انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’نذر نہ مانا کرو، نذر تقدیر کے معاملے میں کوئی فائدہ نہیں دیتی، اس کے ذریعے سے تو بخیل سے (مال) نکلوایا جاتا ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’منت نہ مانا کرو، کیونکہ نذر، تقدیر سے کوئی فائدہ نہیں پہنچاتی، اس کے ذریعہ تو بس بخیل سے مال نکلوایا جاتا ہے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ نذر ماننے والا اس کو تقدیر کے ٹالنے کا ذریعہ تصور کرتا ہے، اس لیے صدقہ و خیرات کی منت مانتا ہے، اس غلط نظریہ کی نذر سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah (RA) reported Allah's Messenger (ﷺ) as saying: Do not take vows, for a vow has no effect against Fate; it is only from the miserly that something is extracted.