تشریح:
فائدہ:
چھپکلی کو مارنے کے لیے اچھا نشانہ لگانے کی ضرورت ہے۔ جس نے رسول اللہ ﷺ کا حکم مانتے ہوئے نشانہ لگایا اور بہترین نشانہ لگایا اسے حکم ماننے کا بھی اجر حاصل ہو جائے گا، دوسرے نشانے میں اس سے کم اور تیسرے میں اس سے کم۔ یہ بھی حکمت ہو سکتی ہے کہ ایک ہی دفعہ مارنے میں چھپکلی کو کم از کم تکلیف ہو گی۔ زیادہ تکلیف پہنچانےوالے کو یا کم کرنے والے کو اس کےمطابق اجر ملنا چاہیے۔ اس سے نشانہ بازی کو بہتر کرنےکی بھی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔