کتاب: ادب اور دوسری باتوں(عقیدے اورانسانی رویوں)سے متعلق الفاظ
(
باب: "میرا نفس خبیث ہو گیا "کہنے کی کرا ہت
)
Muslim:
The Book Concerning the Use of Correct Words
(Chapter: It Is Disliked For A Man To Say: "Khabuthat Nafsi" (I Feel Bad))
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2250.
ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی۔ ابو کریب محمد بن علاء نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی۔ ان دونوں (سفیان اور ابو اسامہ) نے ہشام سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: میرا جی (نفس، اپنا آپ) گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے: میری طبیعت بوجھل ہو گئی ہے۔‘‘ یہ ابو کریب کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ ابو بکر (ابن ابی شیبہ ) نے کہا: نبی اکرم ﷺ سے روایت ہے اور ’’لیکن‘‘ کا لفظ نہیں کہا۔
پچھلےابواب میں زندگی کےتمام مراحل کےحوالےسےوسیع ترمعنی میں آداب پراحادیث مبارکہ سےرہنمائی پیش کی گئی۔ اس کاآغازدنیامیں جنم لینےوالےبچےکانام رکھنےکےآداب سےہوا،پھرپرورش گاہ،یعنی گھروں کی خلوت اورسلامتی کےتحفظ کےآداب بیان ہوئے،پھرانسانی سلامتی کویقینی بنانے،اٹھنےبیٹھنے،چلنےپھرنے،گھریلوزندگی، عیادت اورتیمارداری ،انسانی سلامتی کےلیے خطرناک جانوروں سےتحفظ کےطورپرطریقوں اورآداب کاذکرہوا۔ اس کےبعدابواب پرمشتمل کتاب میں حسن ذوق کےساتھ الفاظ کےصحیح اورخوبصورت استعمال کےادب پرروشنی ڈالی گئی ہے۔
ادب کالفظ جب لٹریچرکےمعنی میں استعمال کیاجائےتووہاں شائستگی اورحسن ذوق کےساتھ الفاظ کےخوبصورت اورصحیح استعمال سےابلاغ کوبنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ اس کتاب میں اسی پرروشنی ڈالی گئی ہے۔
جوشخص اپنی طبیعت بگڑجانےکی تعبیر’’خبثت نفسی‘‘(میرےمزاج میں خبث پیداہوگیاہے)کےالفاظ سےکررہاہے وہ نفس انسانی کی طرف جسےاللہ نےتکریم دی ہےتوہین آمیزبات کی نسبت کررہاہے۔ جویہ باورکرتےہوئےکہ اس کی زندگی کی مشکلات اسکےاپنےفکروعمل کی بنابرنہیں ایک اورقوت کی بناپرپیداہورہی ہیں، اس وقت کودہریازمانےکانام دےکراس کوبرابھلاکہہ رہاہے،وہ دراصل اس حقیقی قوت کوبرابھلاکہہ رہاہےجس کےحکم پرزندگی کاسارانظام چل رہاہے۔
یہ بات بھی ملحوظ رہنی چاہیےکہ سیاق وسباق اورمعنی کی مطلوبہ جہت کےبدلنےسےالفاظ کااستعمال مناسب یانامناسب قرارپاتاہے،مثلا:اگرکوئی انسان کفر،سرکشی اورظلم وستم میں حدسےآگےگزرگیاہےتووہ حقیقتااللہ کی دی ہوئی عزت وکرامت کوکھوکرخبثت النفس کاشکارہوگیاہے۔ایسےآدمی کےبارےمیں یہ ترکیب استعمال کرناغیرمناسب نہیں ہوگا۔
رب اورعبدکےالفاظ کئی معانی میں استعمال ہوئےہیں۔ حقیقی طورپررب صرف اللہ ہےاورہرانسان اسی کاعبدہے،لیکن عربی زبان میں عبدکالفظ کسی انسان کےمملوکہ غلام اورب کالفظ اس کےآقاکےلیے بھی مستعمل ہے۔ رسول اللہﷺنےعام حالات میں غلام اوراس کےمالک کےلیے مناسب ترین متبادل الفاظ کی طرف رہنمائی کی ہے،لیکن سورہ یوسف میں غلام کےسامنےاس کےبادشاہ کےلیےرب کالفظ استعمال کرناضروری تھاکیونکہ وہ بادشاہ کےلیے ،جواسکاآقابھی تھا،اس کےعلاوہ کوئی دوسرالفظ استعمال ہی نہیں کرتاتھا۔ وہ اس کےبجائےکسی دوسرےلفظ کےذریعےسےیہ بات سمجھ ہی نہیں سکتاتھاکہ اس کےسامنے بادشاہ کاذکرکیاجارہاہے۔ متبادل الفاظ اس ماحول میں دوسروں کےلیے استعمال ہوتےتھےاوربادشاہ کےلیے جودوسرےالفاظ استعمال ہوتےتھےان کامفہوم اس لفظ کی نسبت بھی زیادہ قابل اعتراض تھا۔
آخرمیں الفاظ کےخوبصورت استعمال کی طرح خوشبواستعمال کرنے،اس کاتحفہ پیش کرنےاورقبول کرنےکی بات کی گئی ہےکہ اس سےبھی خودکواوردوسرےانسانوں کوفرحت اورمسرت نصیب ہوتی ہے۔
ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی۔ ابو کریب محمد بن علاء نے کہا: ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی۔ ان دونوں (سفیان اور ابو اسامہ) نے ہشام سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: میرا جی (نفس، اپنا آپ) گندا ہو گیا ہے، بلکہ یہ کہے: میری طبیعت بوجھل ہو گئی ہے۔‘‘ یہ ابو کریب کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ ابو بکر (ابن ابی شیبہ ) نے کہا: نبی اکرم ﷺ سے روایت ہے اور ’’لیکن‘‘ کا لفظ نہیں کہا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی ایک نہ کہے، میرا نفس خبیث ہو گیا ہے، لیکن یوں کہے میرا نفس خراب ہو گیا ہے۔‘‘ ابوبکر کی حدیث میں لكن کا لفظ نہیں ہے۔
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث
خبث اور لقس: دونوں ایک معنی میں آ جاتے ہیں، یعنی جی کا بھرجانا، نفس کا متلانا، کسی چیز کی طرف مائل ہونا، لیکن خبث کے لفظ میں عموم زیادہ ہے، اس لیے اس کا معنی پلید اور ناپاک ہونا، ردی اور نکما ہونا بھی ہے، اس لیے آپ نے اس لفظ کے استعمال کو متعین اور تشخص کے ساتھ پسند نہیں کیا، کیونکہ آپ الفاظ کی شائستگی کو بھی ملحوظ رکھتے تھے، لیکن اگر یہ غیر معین شخص کے لیے، اجمالی انداز میں بلاتعیین استعمال کیا جائے تو اس کی گنجائش ہے، اس لیے آپ نے اس انسان کے بارے میں جو صبح کی نماز کے وقت سویا رہتا ہے، فرمایا، أصبح خبيث النفس: وہ صبح اس حالت میں کرتا ہے کہ اس کا نفس پریشان اور پراگندہ ہوتا ہے۔ اس طرح اس حدیث کا تعلق الفاظ میں شائستگی کو ملحوظ رکھنے سے ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
'A'isha reported Allah's Messenger (ﷺ) having said: None of you should say: "My soul has become evil," but he should say: "My soul has become remorseless." This hadith has been transmitted on the authority of Abu Bakr (RA) with a slight variation of wording.