قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ خِيَارِ النَّاسِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2526 .   حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «تَجِدُونَ النَّاسَ مَعَادِنَ، فَخِيَارُهُمْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ خِيَارُهُمْ فِي الْإِسْلَامِ إِذَا فَقِهُوا، وَتَجِدُونَ مِنْ خَيْرِ النَّاسِ فِي هَذَا الْأَمْرِ، أَكْرَهُهُمْ لَهُ، قَبْلَ أَنْ يَقَعَ فِيهِ، وَتَجِدُونَ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ ذَا الْوَجْهَيْنِ، الَّذِي يَأْتِي هَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ وَهَؤُلَاءِ بِوَجْهٍ»

صحیح مسلم:

کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب

 

تمہید کتاب  (

باب: بہترین لوگ

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2526.   ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن مسیب نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم لوگوں کو معدنیات کی کانوں کی طرح پاؤ گے۔ جو قرمیں زمانہ جاہلیت میں بہتر تھیں وہ (اور ان کی اولادیں) زمانہ اسلام میں بھی بہتر ہوں گی، اگر وہ دین سمجھ لیں گے۔ اور تمہیں اس (دین کے) معاملے میں سب لوگوں میں سے بہتر وہ نظر آئیں گے جو اس میں آنے سے پہلے اس کو سب سے زیادہ ناپسند کرتے تھے (جب وہ  اس دین کی حقیقت کوپا لیں گے تو سب سے محبت بھی وہی کریں گے) اور تم لوگوں میں سے  بد ترین دو منہ والے کو پاؤ گے جو ان لوگوں کے پاس ایک منہ سے آتا ہے اور ان لوگوں کے پاس دوسرا منہ لے کر جاتا ہے۔‘‘