تشریح:
فائدہ:
آپﷺ نے یہ بات سمجھائی کہ ہر بچہ ملت پر پیدا ہونے کے باوجود کچھ خارجی عوامل، مثلاً: پیدائش کے فوراً بعد شیطان کے اثرات بلکہ بعض سابقہ اجداد کی خرابیو ں کے اثرات اس میں پیدا ہو سکتے ہیں، اللہ تعالی کو علم تھا کہ مستقبل میں یہ بچہ اپنے نیک ماں باپ کے لیے بھی گمراہی کا سبب بنے گا، یہ اس کا کرم تھا کہ اس کی زندگی کا خاتمہ کر دیاگیا، وہ بھی مستقبل کے گناہوں سے بچ گیا اور اس کے ماں باپ بھی بچ گئے۔ اس کی مثال دے کر آپﷺ نے جو بات بتائی وہ یہ ہے کہ خارجی عوامل کے اچھے برے اثرات خلقت کے ساتھ ہی شروع ہو جاتے ہیں اور طبائع، جن کا خاصا اس کے آباء و اجداد تک کے اعمال پر ہوتا ہے مختلف ہےتے ہیں، اس لیے کسی بھی کم سن کے مرنے کے بعد جو کچھ ہونا ہے عام انسان اس کا اپنے طور پر کچھ سمجھ لینا اندازے سے کوئی فیصلہ کرنا ممکن نہیں،