Muslim:
The Book of Tribulations and Portents of the Last Hour
(Chapter: The Rest Of The Ahadith About Ad-Dajjal)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2947.
علاء کے والد (عبدالرحمان) نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک عمل کرنے میں سبقت کرو۔سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، دھوئیں، دجال، زمین کے چوپائے، خاص طور پر تم میں سے کسی ایک کو پیش آنے والے معاملے (بیماری، عاجز کردینے والا بڑھاپا یا کوئی رکاوٹ) اور ہر کسی کو پیش آنے والا معاملہ (مثلا: اجتماعی گمراہی، فتنے کے زمانے میں قتل عام، قیامت سے پہلے۔)‘‘
تشریح:
فائدہ:
ان میں سے کسی بات کے پیش آنے سے پہلے جتنا موقع ملتا ہے ا س میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کا ذخیرہ کر لو۔
انبیائے کرام نے انسانوں کے نام اللہ کاپیغام پہنچاتے ہوئے آغاز اس بات سے کیا کہ عارضی دنیوی زندگی کے اختتام پر ہر انسان کو ایک مشکل مرحلہ درپیش ہے۔ موجودہ زندگی میں باز پرس ہوگی۔ جوناکام ہوجائے گا وہ دردناک عذاب کا شکار ہوجائےگا۔ سب سےپہلے رسول حضرت نوح نے اپنے پیغام کا آغاز اس طرح کیا(يَا قَوْمِ إِنِّي لَكُمْ نَذِيرٌ مُبِينٌ) ’’اےمیری قوم!بلاشبہ میں تمہیں کھلم کھلا ڈرانے والاہوں۔‘‘(نوح 71۔2)اورسب سے آخری رسول ﷺ نے سب سےپہلے خطاب عام میں پیغام کاآغاز ان الفاظ سے کیا (اني نذيرلكم بين يدي عذاب شديد)’’بلاشبہ میں سخت عذاب کےآنے سےپہلےتمہیں ڈرانے والا ہوں ۔‘‘(صحیح بخاری ،حدیث:4770)
انسان دنیا کےمعاملات میں جس طرح مستغرق ہوتاہے اسے اپنے مقصد زندگی پر غور کرنے اور آخرت کی کامیابی کا راستہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کا اس کے علاوہ اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ اسے زندگی کے حتمی انجام، یعنی موت اور اس کے مابعد کی طرف متوجہ کرکے جنھجوڑا جائے اور ابدی ناکامی کے عواقب سے ڈرایا جائے ۔ رسول اللہﷺ سب سے آخری نبی ہیں۔ آپ سے پہلے کے انبیاء اپنے اپنے بعد آنے والے انبیاء ورسل خصوصا نبی آخرالزمان کی آمد کی خبر دیتے اور حصول نجات کےلیے ان کی اطاعت کی تلقین کرتے تھے۔ آپﷺ کے بعد کسی اور رسول کے نہیں آنا، اب قیامت آنی ہے ۔ یہ انسانیت کے لیے بیدار ہونے کا آخری موقع ہے ۔ آپﷺ نے بطور پوری شدت سے انسانیت کو جنھجوڑا اور جگایا۔ بعثت کے بعد قرآن مجید کی جو سورتیں ابتدائی سالوں میں نازل ہوئیں ان میں قیامت کی اس طرح منظر کشی کی گئی ہے کہ ایک سلیم الفطرت انسان لرز جاتا ہے اور اللہ کے خوف اورقیامت کی ہولناکیوں پر مضطرب ہوجاتا ہے ۔ کسی اور آسمانی کتاب میں اس اندر سے اتنی تاکید اور تکرار سے قیامت کی منظر کشی نہیں ملتی ۔
قیامت کے حوالے سے رسول اللہﷺ نے زیادہ زوراس پہلو پر دیا کہ وہ انتہائی قریب ہے ، وہ اس طرح آپ کی بعثت کے قریب ہے ،جس طرح انگشت شہادت اور اس کے ساتھ انگلی باہم قریب قریب ہیں۔
جس طرح بارش کی آمد کا سلسلہ آندھی،پھر ٹھنڈی ہواؤں ،پھر بادلوں کی آمد، پھر گرج اورچمک سےشروع ہوتاہے اور پھر اچانک بارش برسنے لگتی ہے ، اسی طرح قیامت آنے کی ابتدائی نشانیاں رسول اللہﷺ کے عہد مبارک ہی میں شروع ہوگئیں ،آپ کو خواب میں دکھایا گیا کہ وہ وحشی اقوام جو اپنے اپنے علاقوں تک محدود رکھی گئی ہیں، قیامت سے پہلے بڑے پیمانے پر انسانوں اوروسائل زندگی کی تباہی کاباعث بنیں گی، ان کے راستے کی رکاوٹیں دور ہونے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ ابھی عربوں کے عروج کا آغاز ہوا ہی تھا کہ آپ کو یہ بھی مشاہدہ کرایاگا کہ جب عربوں کو شوکت ورفعت نصیب ہوگی ساتھ ہی اس شرکا بھی آغاز ہوجانے گا جوان کی تباہی اور زوال کاسبب بنے گا۔ ان کے عروج کا یہ زمانہ لمبا نہیں، ان کو حاصل ہونے والی شوکت وحشمت جلد ہی دوسروں کے ہاتھوں میں چلی جائے گی۔
آپﷺ ساتھیوں سمیت مدینہ کی اونچی عمارتوں میں سے ایک عمارت پر تشریف فرما تھے تو عالم مثال میں آپ کو دکھایا گیا کہ خود آپ کے شہر مدینہ پر نازل ہونے والے فتنوں کے مقدمات کی برسات شروع ہوگئی ہے جو عام انسانوں کی آنکھوں سے اوجھل ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں کہ فتوحات کے نتیجے میں حاصل ہونے والے اموال،مناصب اور پھر کچھ عرصہ بعد دور درازعلاقوں کے عرب جنہوں نے مدینہ کارخ کیا اور پھر عجمی لوگ جو اپنی اپنی سوچ لے کر غلاموں وغیرہ کی صور ت میں مدینہ پہنچے، انہوں نے ایسے افکار کو ہوادی جن کی بنا پر اولین مسلمانوں کے درمیان نہ صرف اختلافات پیدا ہوئے بکلہ خون ریزی کابھی آغاز ہوگیا۔ قیامت کے مقدمات کے طور پر بالکل ابتدائی فتنے جو مسلمان معاشرے حتی کہ مدینہ میں درآئے وہ مسلمانوں کے باہمی اختلاف ہی کی صورت میں تھے۔ حضرت عمر کے زمانے تک ان پرسختی سے کنٹرول رہا۔ اس کے باوجود نہ صرف کثرت سے مدینہ میں داخل ہونے لگے بلکہ ان کی قوت اور تعداد میں بہت اضافہ ہوگیا۔ حضرت عمر ان کے آگے بند دروازہ تھے لیکن ان فتنوں کی قوت نے یہ دروازہ توڑدیا۔ حضرت عمر کو شہید کردیاگیا اور فتنوں کا راستہ کھل گیا۔
مسلمانوں کے باہمی اختلافات اور خون ریزی کے بارےمیں رسول اللہﷺ نے نہ صرف صحابہ کو خبردار دیا بلکہ اس دوران میں نجات کے راستے کی نشاندہی بھی کی جس پر چل کر مسلمان تباہی سے بچ سکتے تھے۔
آپﷺ نےجہاں جزیرہ عرب کے اردگرد کی طاقتور ترین اور امیر ترین سلطنتوں کے خلاف مسلمانوں کی کامیابی کی پیشین گوئی فرمائی، جس پر سننےوالوں کی عقلیں دنگ رہ گئیں،وہاں آپ نے اس بات سےبھر خبردار فرمایا کہ دنیا بھر کے خزانے میں آجانے کے بعد مسلمانوں کی آزمائش کا سخت ترین دور شروع ہوجائےگا۔ مخاصمت اور خانہ جنگی کا خطرناک دور شروع ہوجائےگا،فتنے ایسے ہوں گے جو اکثریت کو اپنی لپیٹ میں لےلیں گے۔ وہی بچے گا جو ان سے دور رہنےمیں کامیاب ہوجائےگا۔عام معاشرے سےکنارہ کشی اختیار کر لےگا، دنیاوی معاملات میں اپنی تک ودو کو محدود کر لے گا ۔ بیٹھنے والا کھڑے ہونے والے سے کھڑے ہونے والا چلنے والے سے بہتر ہوگا، آپس کے اختلافات ایک دوسرے کی گردنیں کاٹنے پر منتج ہوں گے۔ آپ نے اپنے عہد مبارک کے فورا بعد سےلے کر قیامت تک نمودار ہونے والی قیامت کی علامات کی خبردی ۔ آپ نے صحابہ کے اجتماعات میں خطبات ارشاد فرمائے اور ایسے موثر انداز میں آنے والے واقعات کی تفصیلات بیان فرمائیں کہ صحابہ زارہ قطار روتے رہے۔یہ علامات کچھ لوگوں نے زیادہ یاد رکھیں اور کچھ نے کم، کچھ صحابہ نے زیادہ تفصیلات سمیت ان کو بیان کیا ، کچھ فتنے چھوٹے تھے کچھ بڑے،سننے والوں اورآگے ان سے سننے والوں نے اپنی اپنی یادداشت کے مطابق بیان کیا۔ ضرورت پڑنے پر متعلقہ حصہ بیان کیا، اس لیے اس ترتیب کا اہتمام برقرار نہ رہ سکا جو بیان کرتے وقت ملحوظ تھی لیکن بیان کی ہوئی نشانیاں اپنی اصل ترتیب کے مطابق سامنے آنے لگیں اور قیامت تک سامنے آتی رہیں گی ۔ عہد رسالت سےآج تک اور آج سے قیامت تک کاکوئی دور ایسانہیں جوان علامات کے ظہور سےخالی ہو۔انسانیت کو بالعموم اورامت مسلمہ کو بالخصوص تسلسل سے یاد ہانی کرائی جارہی ہے کہ اب فلاں نشانی سامنے آگئی ہے، اب قیامت کاوقت اور قریب آگیا ہے ۔ کسی سوچنے سمجھنے اور اپنے انجام پر نظر رکھنے والے انسان کے پاس یہ کہنے کا کوئی موقع نہیں کہ رسول اللہﷺ کی بتائی ہوئی قیامت کی نشانیاں بھولی بسری باتیں بن گئی تھیں،
علاء کے والد (عبدالرحمان) نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک عمل کرنے میں سبقت کرو۔سورج کے مغرب سے طلوع ہونے، دھوئیں، دجال، زمین کے چوپائے، خاص طور پر تم میں سے کسی ایک کو پیش آنے والے معاملے (بیماری، عاجز کردینے والا بڑھاپا یا کوئی رکاوٹ) اور ہر کسی کو پیش آنے والا معاملہ (مثلا: اجتماعی گمراہی، فتنے کے زمانے میں قتل عام، قیامت سے پہلے۔)‘‘
حدیث حاشیہ:
فائدہ:
ان میں سے کسی بات کے پیش آنے سے پہلے جتنا موقع ملتا ہے ا س میں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال کا ذخیرہ کر لو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’چھ چیزوں کے وقوع سے پہلے پہلے نیک اعمال کرلو، مغرب سے سورج کا نکلنا، یادھواں، یا دجال یا دابہ (جانور) اپنی خصوصی مدت یا خصوصی مصروفیات ومشاغل یاعمومی فتنہ وآزمائش یا سب کی موت (قیامت)۔‘‘
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث
(1) اَمْرُالعَامَّة: ایسا فتنہ جو سب کو لپیٹ میں لے لےگا اور سب اس میں مصروف ہوجائیں گے کسی کے پاس خیرواصلاح کے لیے وقت نہیں ہوگا۔ (2) خَاصَّةَ أَحَدِكُمْ: اپنی شخصی مصروفیت ومشغولیت جس کی بنا پر نیکی نہیں کرسکے گا اور دونوں جگہ موت بھی مراد ہوسکتی ہے یعنی قیامت قائم ہوجائے گی اس لیے اس نے اس کے بعد کسی عمل کا فائدہ نہیں ہوگا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah (RA) reported Allah's Messenger (ﷺ) having said: Hasten to do good deeds before six things happen: the rising of the sun from the west, the smoke, the Dajjal, the beast and (the death) of one of you or the general turmoil.