Muslim:
The Book of Prayer - Rain
(The Chapter of Prayer - Rain)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
894.
امام مالک نے عبداللہ بن ابی بکر سے روایت کیا، انھوں نے عباد بن تمیم سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے حضرت عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ (مدینہ سے) باہر نکل کرعیدگاہ گئے، بارش مانگی اور جب آپﷺ قبلہ رخ ہوئے تواپنی چادر کو پلٹا۔
اللہ پر ایمان کی بناء پر انسان کو اس بات کا بھی یقین حاصل ہوجاتا ہے کہ وہ قادر مطلق ہے۔ہر تکلیف اور دکھ کو صرف اورصرف اللہ ہی اپنی رحمت سے دور کرسکتاہے۔ہم جن اسباب کے عادی ہیں وہ موجود ہوں یا نہ ہوں،وہ ہماری ہرضرورت پوری کرنے پر قادر ہےاس بات کا بھی یقین حاصل ہوجاتاہے۔کہ جو سچی عبدیت(بندگی) اختیار کرے اور دل سے مانگے اللہ اسے مایوس نہیں کرتا۔
خشک سالی ہر جاندار کی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہے ،ایسی کیفیت میں رسول اللہ ﷺنے اللہ سے بارش مانگنے کے لئے نماز پڑھنے اور دعا کرنے کا جو طریقہ سکھایا ہے۔اس کتاب میں اس کی تفصیل ہے۔یہ کتاب بھی کتاب الصلاۃ کا تسلسل ہے۔اس موقع پر رسول اللہ ﷺ کی نماز اور دعاعبدیت،اظہار تذلل،خشوع وخضوع اور عجز وانکسارکا بہترین نمونہ تھی،یہ نماز باقی تمام نمازوں سےمختلف بھی تھی۔ متعلقہ احادیث سے نہ صرف صلاۃ الاستقاء کاطریقہ واضح ہوجاتا ہے بلکہ اللہ عزوجل نے رسول اللہ ﷺ کی دعا کتنی جلدی اور کس رحمت وسخاوت سے قبول کی۔اس کا تذکرہ انتہائی ایمان افزاء ہے۔اللہ کی رحمت اس قدرجوش میں آئی اورخشک سالی سے اجڑتی ہوئی آبادیوں اورصحراؤں پر اس فراوانی اور تسلسل سے بارش برسی کہ خود رسول اللہ ﷺ کو یہ دعا مانگنی پڑی کہ اب یہ بارش پہاڑوں اور وادیوں پر برسے،انسانی آبادیوں ،خصوصاً مدینہ سے براہ راست بارش کا سلسلہ ہٹادیا جائے۔
امام مالک نے عبداللہ بن ابی بکر سے روایت کیا، انھوں نے عباد بن تمیم سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے حضرت عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ (مدینہ سے) باہر نکل کرعیدگاہ گئے، بارش مانگی اور جب آپﷺ قبلہ رخ ہوئے تواپنی چادر کو پلٹا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ گئے اور بارش کی دعا کی اور قبلہ رخ ہو کر اپنی چادر کو پلٹا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
'Abdullah bin Zaid bin Mazini (RA) reported: The Messenger of Allah (ﷺ) went to the place of prayer and prayed for rain and turned round his mantle while facing the Qibla.