الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 25 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 25 1 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ تَحْوِيلِ الرِّدَاءِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1012. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ يُحَدِّثُ أَبَاهُ عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى الْمُصَلَّى فَاسْتَسْقَى فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ كَانَ ابْنُ عُيَيْنَةَ يَقُولُ هُوَ صَاحِبُ الْأَذَانِ وَلَكِنَّهُ وَهْمٌ لِأَنَّ هَذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ مَازِنُ الْأَنْصَارِ... صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب: استسقاء میں چادر الٹنا ) مترجم: BukhariWriterName 1012. حضرت عبداللہ بن زید ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ عیدگاہ کی طرف تشریف لے گئے اور بارش کے لیے دعا کی۔ آپ قبلہ رو ہوئے، اپنی چادر پلٹی اور دو رکعت ادا کیں۔ ابوعبداللہ (امام بخاری) کہتے ہیں: شیخ ابن عیینہ کہا کرتے تھے کہ مذکورہ عبداللہ بن زید صاحب اذان ہیں۔ لیکن یہ ان کا وہم ہے کیونکہ یہ عبداللہ بن زید عاصم مازنی ہیں جو انصار کے قبیلہ مازن سے تعلق رکھتے ہیں۔ ... الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 2 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ مَا قِيلَ إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمْ يُحَوِّلْ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1018. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَجُلًا شَكَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلَاكَ الْمَالِ وَجَهْدَ الْعِيَالِ فَدَعَا اللَّهَ يَسْتَسْقِي وَلَمْ يَذْكُرْ أَنَّهُ حَوَّلَ رِدَاءَهُ وَلَا اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ... صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب: جب نبی کریم ﷺنے جمعہ کے دن مسجد ہی میں پانی کی دعا کی تو چادر نہیں الٹائی۔ ) مترجم: BukhariWriterName 1018. حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کے ہاں مال کے ہلاک ہونے اور اہل و عیال کے مشقت میں مبتلا ہونے کی شکایت کی تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے بارش کی دعا فرمائی۔ حضرت انس ؓ نے چادر پلٹنے یا استقبالِ قبلہ کا ذکر نہیں کیا۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 3 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ الدُّعَاءِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ قَائِمًا) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1023. حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ أَنَّ عَمَّهُ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي لَهُمْ فَقَامَ فَدَعَا اللَّهَ قَائِمًا ثُمَّ تَوَجَّهَ قِبَلَ الْقِبْلَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ فَأُسْقُوا... صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب: استسقاء میں کھڑے ہو کر خطبہ میں دعا مانگنا ) مترجم: BukhariWriterName 1023. حضرت عباد بن تمیم ؓ کے چچا ۔۔ اور وہ نبی ﷺ کے صحابی تھے ۔۔ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ بارش کی دعا کرنے کے لیے لوگوں کے ہمراہ باہر تشریف لے گئے۔ آپ نے کھڑے ہو کر دعا کی، پھر قبلے کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنی چادر کو الٹ پلٹ کیا، چنانچہ لوگوں پر خوب بارش ہوئی۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 4 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ الجَهْرِ بِالقِرَاءَةِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1024. حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَسْقِي فَتَوَجَّهَ إِلَى الْقِبْلَةِ يَدْعُو وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب: استسقاء کی نماز میں بلند آواز سے قرأت کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1024. حضرت عباد بن تمیم ؓ کے چچا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ لوگوں کے ہمراہ بارش کی دعا کرنے کے لیے باہر تشریف لے گئے۔ آپ نے قبلے کی طرف منہ کر کے دعا مانگی، اپنی چادر کو الٹ پلٹ کیا، پھر دو رکعت نماز ادا کی اور ان میں قراءت بلند آواز سے کی۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 5 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابٌ :كَيْفَ حَوَّلَ النَّبِيُّ ﷺ ظَهْرَهُ إِلَى ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1025. حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي قَالَ فَحَوَّلَ إِلَى النَّاسِ ظَهْرَهُ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ يَدْعُو ثُمَّ حَوَّلَ رِدَاءَهُ ثُمَّ صَلَّى لَنَا رَكْعَتَيْنِ جَهَرَ فِيهِمَا بِالْقِرَاءَةِ... صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب: استسقاء میں نبی ﷺ نے لوگوں کی طرف پشت مبارک کس طرح موڑی تھی؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1025. حضرت عباد بن تمیم ؓ کے چچا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا؛ جس دن نبی ﷺ بارش کی دعا کے لیے باہر تشریف لے گئے تو میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے لوگوں کی طرف اپنی پیٹھ پھیری اور قبلے کی طرف منہ کر کے دعا کرنے لگے، پھر اپنی چادر کو پلٹا۔ اس کے بعد آپ نے ہمیں دو رکعت پڑھائیں جس میں بآواز بلند قراءت کی۔ ... الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 6 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ صَلاَةِ الِاسْتِسْقَاءِ رَكْعَتَيْنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1026. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْقَى فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب : استسقاء کی نماز دو رکعتیں پڑھنا ) مترجم: BukhariWriterName 1026. حضرت عباد بن تمیم ؓ کے چچا ہی سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے دعائے استسقاء کے موقع پر دو رکعت نماز پڑھی اور اپنی چادر کو پلٹا۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 7 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ الِاسْتِسْقَاءِ فِي المُصَلَّى) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1027. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُصَلَّى يَسْتَسْقِي وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ قَالَ سُفْيَانُ فَأَخْبَرَنِي المَسْعُودِيُّ عَنْ أَبِي بَكْرٍ قَالَ جَعَلَ الْيَمِينَ عَلَى الشِّمَالِ... صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب: عیدگاہ میں بارش کی دعا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1027. حضرت عباد بن تمیم ؓ اپنے چچا سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ دعائے استسقاء کے لیے عیدگاہ تشریف لے گئے اور قبلہ رو ہو کر دو رکعتیں ادا کیں، پھر اپنی چادر کو پلٹا۔ راوی کہتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنی چادر کے دائیں کنارے کو بائیں جانب کر لیا۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 8 صحيح البخاري: کِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ (بَابُ اسْتِقْبَالِ القِبْلَةِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1028. َحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلاَمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنَا عَبْدُ الوَهَّابِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَنَّ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ، أَخْبَرَهُ: أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ الأَنْصَارِيَّ أَخْبَرَهُ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ إِلَى المُصَلَّى يُصَلِّي، وَأَنَّهُ لَمَّا دَعَا - أَوْ أَرَادَ أَنْ يَدْعُوَ - اسْتَقْبَلَ القِبْلَةَ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ».... صحیح بخاری : کتاب: استسقاء یعنی پانی مانگنے کا بیان (باب: استسقاء میں قبلہ کی طرف منہ کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1028. حضرت عبداللہ بن زید انصاری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نماز استسقاء کے لیے عیدگاہ تشریف لے گئے اور جب دعا کرنے لگے تو قبلے کی طرف منہ کر لیا اور اپنی چادر کو الٹ پلٹ کیا۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الدَّعَوَاتِ (بَابُ الدُّعَاءِ مُسْتَقْبِلَ القِبْلَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 6343. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ، قَالَ: «خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى هَذَا المُصَلَّى يَسْتَسْقِي، فَدَعَا وَاسْتَسْقَى، ثُمَّ اسْتَقْبَلَ القِبْلَةَ وَقَلَبَ رِدَاءَهُ»... صحیح بخاری : کتاب: دعاؤں کے بیان میں (باب: قبلہ رخ ہوکر دعا کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 6343. حضرت عبداللہ بن زید ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ رسول ﷺ نماز استسقا کے لیے اس عیدگاہ کی طرف تشریف لے گئے۔ آپ نے وہاں بارش کے لیے دعا کی، پھر آپ قبلہ رو ہوگئے اور اپنی چادر کو پلٹا۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) 10 صحيح مسلم: كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ ((بَابُ كِتَابُ صَلَاةِ الِاسْتِسْقَاءِ)) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 894. و حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ الْمَازِنِيَّ يَقُولُ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمُصَلَّى فَاسْتَسْقَى وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ حِينَ اسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ... صحیح مسلم : کتاب: بارش طلب کرنے کی نماز (باب: بارش طلب کرنے کی نماز ) مترجم: MuslimWriterName 894. امام مالک نے عبداللہ بن ابی بکر سے روایت کیا، انھوں نے عباد بن تمیم سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے حضرت عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: رسول اللہ ﷺ (مدینہ سے) باہر نکل کرعیدگاہ گئے، بارش مانگی اور جب آپﷺ قبلہ رخ ہوئے تواپنی چادر کو پلٹا۔ الموضوع: استقبال الإمام القبلة في الاستسقاء (العبادات) موضوع: بارش کی دعا کے لیے امام کا قبلہ رو ہونا (عبادات) مجموع الصفحات: 3 - مجموع أحاديث: 25 کل صفحات: 3 - کل احا دیث: 25