قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بابُ بَدْءِ الْوَحْيِ إِلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

369. وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، قَالَ: حَدَّثَنِي عُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ، يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَجَعَ إِلَى خَدِيجَةَ، يَرْجُفُ فُؤَادُهُ، وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ يُونُسَ، وَمَعْمَرٍ، وَلَمْ يَذْكُرْ أَوَّلَ حَدِيثِهِمَا مِنْ قَوْلِهِ: أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْوَحْيِ الرُّؤْيَا الصَّادِقَةُ، وَتَابَعَ يُونُسَ عَلَى قَوْلِهِ، فَوَاللهِ ِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا، وَذَكَرَ قَوْلَ خَدِيجَةَ: أَيْ ابْنَ عَمِّ اسْمَعْ مِنَ ابْنِ أَخِيكَ.

مترجم:

369.

عقیل بن خالدؒ نے بیان کیا کہ ابن شہابؒ نے کہا: میں نے عروہ بن زبیرؒ کو یہ کہتے ہوئے سنا: نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: کہ رسول اللہ ﷺ حضرت خدیجہؓ کے پاس آئے، آپ کا دل شدت سے دھڑک رہا تھا..... پھر (عقیلؒ نے) یونسؒ اور معمرؒ کی طرح حدیث بیان کی اور ان دونوں کی روایت کا ابتدائی حصہ، یعنی ان کا یہ قول: ’’کہ رسول اللہ ﷺ کی طرف وحی کا آغاز سچے خوابوں کی صورت میں ہوا۔‘‘ بیان نہیں کیا۔ نیز عقیل بن خالدؒ نے یونسؒ کے ان الفاظ  "فَوَاللهِ ِ لَا يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا" ’’اللہ کی قسم! اللہ آپ کو ہرگز رسوا نہ کرے گا۔‘‘ میں، متابعت کرنے کے ساتھ حضرت خدیجہ ؓ کا یہ قول بھی ذکر کیا ہے: ’’چچا کے بیٹے! اپنے بھتیجے کی بات سنیں۔‘‘