تشریح:
(1) حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز استسقاء پڑھاتے وقت پہلی رکعت میں سات تکبیریں اور ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى ﴿١﴾) پڑھی اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں اور ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ ﴿١﴾) کی تلاوت کی۔ (السنن الکبریٰ للبیھقي:348/3) لیکن یہ روایت انتہائی کمزور ہے، اس بنا پر قابل حجت نہیں۔ (إرواءالغلیل:104/3)
(2) صحیح موقف یہ ہے کہ قراءت کا معاملہ امام کی صوابدید پر موقوف ہے۔ کوئی معین سورت پڑھنے کی پابندی نہیں بلکہ جو آسان اور میسر ہو پڑھ لے۔ (تمام المنة، ص:264) واللہ أعلم۔ (3) ابن بطال نے نماز استسقاء میں اونچی قراءت کرنے پر اجماع نقل کیا ہے۔ (فتح الباري:803/2)