تشریح:
بعض اہل علم کا خیال ہے کہ بارش کی دعا کرتے وقت صرف امام کو ہاتھ اٹھانے چاہئیں، سامعین صرف آمین کہنے پر اکتفا کریں۔ امام بخاری ؒ نے ثابت کیا ہے کہ امام کے ساتھ سامعین بھی ہاتھ اٹھائیں اور دعا کریں، لیکن بارش کی دعا کرتے وقت ہاتھوں کی پشت کو آسمان کی طرف کیا جائے۔ یہ دفع قحط میں دعا کرنے کا طریقہ ہے، چنانچہ حضرت انس ؓ کا بیان ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بارش کے لیے دعا فرمائی تو اپنے دونوں ہاتھ الٹی سمت سے آسمان کی طرف اٹھائے۔ (صحیح مسلم، صلاة الاستسقاء، حدیث:2076 (896))