قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلى

‌صحيح البخاري: کِتَابُ تَقْصِيرِ الصَّلاَةِ (بَابُ مَنْ تَطَوَّعَ فِي السَّفَرِ، فِي غَيْرِ دُبُرِ الصَّلَوَاتِ وَقَبْلَهَا)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: وَرَكَعَ النَّبِيُّ ﷺ: «رَكْعَتَيِ الفَجْرِ فِي السَّفَرِ»

1103. حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، قَالَ: مَا أَخْبَرَنَا أَحَدٌ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الضُّحَى غَيْرُ أُمِّ هَانِئٍ ذَكَرَتْ: «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ اغْتَسَلَ فِي بَيْتِهَا، فَصَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ، فَمَا رَأَيْتُهُ صَلَّى صَلاَةً أَخَفَّ مِنْهَا غَيْرَ أَنَّهُ يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ

صحیح بخاری:

کتاب: نماز میں قصر کرنے کا بیان

تمہید کتاب (

باب: فرض نمازوں کے بعد اور اول کی سنتوں کے علاوہ اور دوسرے نفل سفر میں پڑھنا۔

)
تمہید باب

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

ترجمۃ الباب:

‏‏‏‏ اور نبی کریم ﷺ نے سفر میں فجر کی سنتوں کو پڑھا ہے۔

1103.

حضرت عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ام ہانی ؓ کے علاوہ ہمیں کسی شخص نے نہیں بتایا کہ اس نے نبی ﷺ کو (دوران سفر) چاشت کی نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ حضرت ام ہانی‬ ؓ ن‬ے ذکر کیا کہ نبی ﷺ نے فتح مکہ کے روز ان کے گھر میں غسل فرمایا اور آٹھ رکعات ادا کیں۔ میں نے آپ کو اس سے زیادہ ہلکی پھلکی نماز پڑھتے نہیں دیکھا، ہاں! اس کے رکوع و سجود کو پورا کرتے تھے۔