تشریح:
(1) رسول اللہ ﷺ نے وعظ و نصیحت کے ذریعے سے صدقہ و خیرات کرنے کی رغبت دلائی اور انہیں اس پر آمادہ کیا، پھر انہیں صدقہ کرنے کا حکم دیا۔ (2) اس سے سفارش کرنے کا مفہوم بھی معلوم ہوتا ہے۔ (3) اس حدیث میں صدقہ و خیرات کی اہمیت کا اشارہ بھی موجود ہے۔ قرآن مجید میں متعدد مقامات پر انفاق فی سبیل اللہ کے متعلق ترغیبات موجود ہیں۔ ترغیب اور سفارش سے محتاج کے دل کو تسلی ہو جاتی ہے، نیز سفارش ہمیشہ اچھے کام میں ہوتی ہے اور بعض اوقات ترغیب میں سفارش کا پہلو نہیں ہوتا۔ (فتح الباري:378/3)