تشریح:
اس حدیث میں سوال کی مذمت بیان ہوئی ہے، حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو آدمی اپنا مال بڑھانے کی غرض سے سوال کرتا ہے وہ اپنے لیے انگاروں کے سوا اور کوئی چیز نہیں مانگتا، اب اس کی مرضی ہے انہیں کم کرے یا زیادہ کرے۔‘‘ (صحیح مسلم، الزکاة، حدیث:2399(1041)) رسول اللہ ﷺ نے مزید فرمایا:’’مانگنا ایک زخم ہے جس سے انسان اپنے چہرے کو زخمی کرتا ہے، البتہ ایسا شخص جو مجبوری کی وجہ سے سوال کرے یا سربراہ مملکت سے مانگے تو اس کے لیے کوئی حرج نہیں۔‘‘ (سنن أبي داود ، الزکاة، حدیث:1639)